Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اور پاکستان کے میچ میں ایشان، ہاردک اور شاہین آفریدی چمکے

Updated: September 03, 2023, 10:57 AM IST | Agency | Pallekele

ایشیاکپ کے اہم مقابلے میں ایشان اور ہاردک پانڈیا نے ٹیم انڈیا کوسنبھالتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں ۔ شاہین آفریدی نے پاکستان کی جانب سے خطرناک گیندبازی کی۔

Ishan Kishan. Photo. INN
ایشان کشان۔ تصویر:آئی این این

سنیچر کو ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے مقابلے میں ہاردک پانڈیا ،ایشان کشان اور شاہین شاہ آفریدی نے اپنی کارکردگی سے سبھی کو متاثر کیا۔ بارش سے متاثرہ اس میچ میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۴۸ء۵؍اوورمیں ۲۶۶؍رن بناکر پاکستان کے خلاف اچھا اسکور بنایا۔ بارش کی وجہ سے میچ میں رخنہ پڑا تھا جس کے سبب یکروزہ میچ کی دوسری اننگز کاپی پرنٹ میں جانے تک شروع نہیں ہوئی تھی۔ 
 پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی (۳۵؍رن پر ۴؍ وکٹ)نے قاتلانہ گیندبازی کی۔ ہندوستان کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے ۹۰؍ گیندوں پر ۷؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ۸۷؍ رن بنائے جبکہ ایشان کشن نے۸۱؍ گیندوں پر ۹؍چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۸۲؍رن کی اننگز کھیلی۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی ہندوستانی بلے باز۲۰؍ رن کا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔
 شاندار شاہین نے۱۰؍ اوورس میں ۳۵؍ رن دے کر ۴؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ نسیم شاہ (۸ء۵؍ اوور،۳۶؍ رن) اور حارث رؤف (۹؍ اوور،۵۸؍ رن) نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی گیند بازوں نے ابر آلود پلیکل اسٹیڈیم میں ابتدائی سوئنگ کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ چوتھے اوور میں بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا اور اس کے بعدبھی ایک اور بار میچ روک گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK