• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ورلڈ کپ کے دوران کی گئی مشق کام آئی: ایشان

Updated: November 25, 2023, 11:22 AM IST | Agency | Visakhapatnam

ٹیم انڈیا کے نوجوان بلے باز نے کہا: ٹورنامنٹ کے دوران نیٹ پر بلے بازی کی تھی جس کا نتیجہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ۲۰؍ میں نظر آیا۔

Ishan Kishan. Photo: INN
ایشان کشن۔ تصویر : آئی این این

آسٹریلیا کے خلاف ٹی۲۰؍ میچ میں کپتان سوریہ کمار یادو کے ساتھ سنچری شراکت نبھانے والے ایشان کشن نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران نیٹ میں سخت پریکٹس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ اپنے بلے بازی کو نکھار سکے جو بالآخر انہیں مشکل میچوں میں کھیلنے میں مخالف ٹیم کے خلاف فتح میں مددگار ثابت ہوئی۔ہندوستان نے جمعرات کو۵؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو ۲؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ میچ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں ایشان نے کہا کہ ’’یہ درست ہے کہ مجھے ابتدائی میچوں کے بعد ورلڈ کپ میں پلیئنگ الیون میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا لیکن اس دوران میں نے نیٹ پر سخت پریکٹس کی اور بہتر کیا۔ میں بیٹنگ میں جو غلطیاں کر رہا تھا نتیجہ یہ ہے کہ آج میں اپنے کپتان کے ساتھ ایک بڑی شراکت قائم کرنے میں کامیاب رہا۔‘‘
 جب آسٹریلیا کے اسپنر تنویر سنگھا کی پٹائی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ `لیگ اسپنر کے خلاف بائیں ہاتھ کے بلے باز ہونے کی وجہ سے میں اچھی پوزیشن میں تھا۔ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں سنگھا کے خلاف بڑے شاٹس کھیلوں گا، چاہے وہ کہیں بھی گیند بازی کریں ۔ اس کا مقصد ہمیں اسکور بورڈ کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانا تھا۔ ہمیں خود پر بھروسہ تھا جو ہم نے کیا۔وکٹ کیپر بلے باز نے صرف۳۹؍ گیندوں میں ۵۸؍رن بنائے تھے۔ انہوں نے سوریہ کمار (۸۰؍رن) کے ساتھ سنچری شراکت کی جس کی بدولت۲۰۹؍رن کے ہدف کو ہندوستان نے سنسنی خیز مقابلے میں حاصل کر کے سیریز میں ۰۔۱؍ سے سبقت حاصل کی۔ ایشان نے اعتراف کیا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ ہمیشہ تناؤ سے بھرا ہوتا ہے لیکن کل ہمارا دن تھا جس میں ہم کامیاب رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK