• Fri, 09 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۴؍ فروری سے آئی ایس ایل کے آغاز کا اعلان

Updated: January 08, 2026, 4:09 PM IST | Agency | New Delhi

حکومت، فٹ بال فیڈریشن ، موہن بگان اور ایسٹ بنگال سمیت۱۴؍ کلبوں کے درمیان میٹنگ میں فٹ بال لیگ کے انعقاد پر اتفاق۔

Union Sports Minister Mansukh Mandaviya (left) and AIFF President Kalyan Choubey during a press conference. Picture: INN
مرکزی وزیر کھیل من سکھ منڈاویہ(بائیں)اوراے آئی ایف ایف کے صدر کلیان چوبے پریس کانفرنس کےد وران۔ تصویر: آئی این این
مرکزی وزیر کھیل من سکھ منڈاویہ نے منگل کو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے آئندہ سیزن کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ آئی ایس ایل ۱۴؍ فروری  سےشروع ہوگا اور اس میں تمام۱۴؍ کلب شامل ہوں گے ۔ تجارتی شراکت داروں کی کمی کی وجہ سے لیگ میں تاخیر ہوئی تھی جس کی وجہ سے کافی تنازع ہوا تھا۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے حال ہی میں کہا تھا کہ آئی ایس ایل کی تاریخوں کا اعلان آئندہ ہفتے میں کیا جائے گا۔
تنازع ختم ہو گا؟
مرکزی وزیر کھیل من سکھ منڈاویہ نے کہا ’’آئی ایس ایل  کے تعلق سے کافی قیاس آرا ئیاں کی جا رہی تھیں لیکن آج حکومت، فٹ بال فیڈریشن ، موہن بگان اور ایسٹ بنگال سمیت۱۴؍ کلبوں کے درمیان میٹنگ ہوئی اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی ایس ایل۱۴؍ فروری سے شروع ہو گی۔ تمام کلب اس میں حصہ لیں گے۔‘‘ ہندوستانی فٹ بال سے گزشتہ کچھ عرصے سے عدالت میں زیر سماعت مقدمہ کے سبب  آئی ایس ایل کے انعقاد  پرغیر یقینی صورتحال پیدا  ہوگئی تھی  جسے مرکزی وزیر کے اعلان نے اب ختم کردیا ہے۔ 
آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر کلیان چوبے نے اس موقع پر کہا’’آئی ایس ایل کے نظم و نسق کے لیے ایک گورننگ کونسل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔ آئی ایس ایل میں۱۴؍ٹیموں کے درمیان ایک ہی مرحلے میں۹۱؍ میچ ہوں گے، جو ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔‘‘
آئی لیگ آئی ایس ایل کے ساتھ شروع ہوگی 
چوبے نے کہا کہ کلب اے آئی ایف ایف کے ساتھ مل کر میچوں کے مقام کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی-لیگ میں جو آئی ایس ایل کے ساتھ  ہی شروع ہوگی،۱۱؍ ٹیموں کے درمیان۵۵؍ میچ ہوں گے۔ اس میں آئی لیگ۲؍ اور آئی لیگ۳؍ میں۳۳؍ کے بجائے۴۰؍ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس ایل کیلئے ۲۵؍کروڑ روپے خرچ کرنے کی حد مقرر کی گئی ہے جس میں ۱۰؍ فیصداے آئی ایف ایف ،۱۵؍ فیصد کلبوں اور۳۰؍فیصدکمرشل پارٹنرس کو جائے گا۔چوبے نے کہا کہ جب تک تجارتی پارٹنر نہیں مل جاتا، اے آئی ایف ایف کل  اخراجات کا۴۰؍ فیصد برداشت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ایف ایف کاکل تعاون ۱۴؍ کروڑ کا  ہوگا ۔ اس میں۱۰؍ کروڑ آئی ایس ایل کیلئے ہوں گے اور۳ء۲؍ کروڑ  آئی-لیگ کے لیے۔انڈین  ویمن لیگ(آئی ڈبلیو ایل) کو۱۰۰؍فیصد فنڈاے آئی ایف ایف فراہم کرے گا ۔آئی ایس ایل کے انعقاد کے اعلان کے بعدادیشہ فٹ بال کلب نے ایک بیان میںکہا تھا کہ وہ ایونٹ میںشامل ہونے کی تصدیق کرنے سے پہلےکلبوںکی لیگ میںترقی (پروموشن )اور تنزلی (ریلی گیشن) کے تعلق سے مزید وضاحت چاہتا ہے۔ایف سی گوا کے سی ای اوروی پسکور  نے مرکزی وزیر سے اخراجات میںتعاون کی درخواست کی ہےکہ شرکت کی فیس معاف کردی جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK