• Wed, 12 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسلامک سالڈیریٹی گیمز: ایران نے فٹسال میں سونا جیتا

Updated: November 12, 2025, 9:21 PM IST | Riyadh

ایران کی قومی ٹیم نے ۲۰۲۵ء اسلامک سالڈیریٹی گیمز کے فٹسال مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فائنل میں ایران نے مراکش کو۰۔۵؍گول سے شکست دی۔ کانسہ کا تمغہ ازبکستان نے حاصل کیا، جس نے سعودی عرب کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۵۔۶؍سے ہرا دیا۔

Saudi Team Player.Photo:INN
سعودی ٹیم کے کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

ایران کی قومی ٹیم نے  ۲۰۲۵ء اسلامک سالڈیریٹی گیمز کے فٹسال مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فائنل میں ایران نے مراکش کو۰۔۵؍گول سے شکست دی۔ کانسہ کا تمغہ ازبکستان نے حاصل کیا، جس نے سعودی عرب کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۵۔۶؍سے ہرا دیا۔ اس ٹورنامنٹ میں آذربائیجان، افغانستان، مراکش، سعودی عرب، ازبکستان، ایران، تاجکستان اور لیبیا کی ٹیمیں شریک تھیں۔

مردوں میں ترکی کے احمد متی بیوک اوغلو نے سونا جیتا، ازبکستان کے ایلیا سیبرٹسوف نے چاندی اور ایران کے محمد قاسمی نے کانسہ حاصل کیا۔ خواتین میں ۲۰۰؍ میٹر فری اسٹائل کا سونا ترکی کی ایچیم ڈونمیز اوگریتر نے جیتا، چاندی یو گانڈا کی گلوڑیا انا موزیتو کو اور کانسہ ترکی کی دفنے تانیگ کو ملا۔ ترکی نے مردوں اور خواتین کی  ۴۰۰؍ضرب ۴؍ میٹر میڈلے ریلے میں بھی سونے کے تمغے جیتے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعہ سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز

ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں مصر اور قزاخستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ایران کی مہسا بہشتی نے کلین اینڈ جرک میں سونا اور دو کانسہ کے تمغے حاصل کیے۔ مردوں کے  ۹۴؍ کلو گرام مقابلے میں قزاخستان کے نرگسہ ادیلٹولی نے تین سونے کے تمغے جیتے۔ کراٹے مقابلے پرنس فہد بن فہد اسپورٹس سٹی میں شروع ہوئے، جہاں مختلف وزن کی کلاسز میں چھ چیمپئن بنے۔ مردوں کے ۶۰؍ کلو مقابلے میں ترکی کے ایرے سامدان نے سونا جیتاجبکہ خواتین کے ۵۰؍ کلو میں ایران کی سارا بہمن یار فاتح رہیں۔ خواتین کراٹے میں گولڈ ایران کی فاطمہ صادقی دستک نے جیتا۔ والی بال میں ترکی کی مرد اور خواتین ٹیموں نے  براہ راست  ۰۔۳؍گول سے جیت حاصل کی۔ مردوں نے سعودی عرب کو اور خواتین نے تاجکستان کو ہرایا۔ ایران کی خواتین ٹیم نے افغانستان کو ۰۔۳؍گول  سے شکست دی، جبکہ مردوں میں بحرین نے چاڈ کو ۰۔۳؍گول  سے ہرا دیا۔ کل کے شیڈول میں خواتین میں ایران بمقابلہ تاجکستان اور آذربائیجان بمقابلہ افغانستان جبکہ مردوں میں قطر بمقابلہ بحرین اور سعودی عرب بمقابلہ ایران کے میچز شامل ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK