Updated: October 21, 2025, 1:39 PM IST
|
Agency
| Milan
اے سی میلان کے رافیل لیاؤ نے۲؍ گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،فیورنٹینا کے کوچ پیولی نےپنالٹی کے ایک کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اے سی میلان کے رافیل لیاؤ گول کے بعد جشن مناتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این
پرتگال کے ونگر رافیل لیاؤ کے دو گول کی شاندار کارکردگی کی بدولت اے سی میلان نے اٹالین سیری اے کے میچ میں فیورنٹینا کو۱-۲؍گول سے ہرا دیا۔
اے ایف پی کے مطابق اس فتح کے ساتھ ہی اے سی میلان نے سیری اے کی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کر لی۔اے سی میلان کے رافیل لیاؤ نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اسٹیڈیو جیوسیپ میزا، میلانو میں کھیلے گئے میچ میں اے سی میلان اور فیورنٹینا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔میچ کا فیصلہ اس وقت ہوا جب آخری لمحات میںسین ٹیاگو گیمنیز پر فابینو پریسی کی جانب سے کیے گئے ایک متنازع فاؤل پر اے سی میلان کو پنالٹی ملی، جسے رافیل لیاؤ نے اعتماد کے ساتھ گول میں تبدیل کیا۔
اس فیصلے پر فیورنٹینا کے کھلاڑیوں اور کوچز نے شدید احتجاج کیا اور اسے شرمناک قرار دیا۔ فیورنٹینا کی جانب سے واحد گول روبن گوسینس نے۵۵؍ویں منٹ میں اسکور کیا تھا۔اس فتح کے ساتھ ہی اے سی میلان نے اٹالین سیری اے کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کرلی۔ فیورنٹینا کے کوچ پیولی نے جو کبھی اے سی میلان کے کوچ بھی رہ چکے ہیں ، پنالٹی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے کھلاڑیوں کو معمولی چھونے پر بھی گرنے کی ترغیب دیں گے ۔ فیورنٹینا اس شکست کے بعد بھی لیگ میں اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہے اور اس وقت تنزلی کے خطرے سے دوچار ٹیموں میں شامل ہے۔