وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل۲۰۲۶ء کے دوران پیر کے روز ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹلز کے خلاف کھیلتے ہوئے لیگ میں اپنے ۹۰۰۰؍ رنز مکمل کیے۔
EPAPER
Updated: April 28, 2026, 8:01 PM IST | New Delhi
وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل۲۰۲۶ء کے دوران پیر کے روز ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹلز کے خلاف کھیلتے ہوئے لیگ میں اپنے ۹۰۰۰؍ رنز مکمل کیے۔
وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل۲۰۲۶ء کے دوران پیر کے روز ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹلز کے خلاف کھیلتے ہوئے لیگ میں اپنے ۹۰۰۰؍ رنز مکمل کیے۔ نیوزی لینڈ کے سابق تیز گیند باز مشیل میک کلین گھن نے کوہلی کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور ان کی مستقل مزاجی کی تعریف کی ہے۔
𝗟𝗢𝗡𝗚 𝗟𝗜𝗩𝗘 𝗧𝗛𝗘 𝗞𝗜𝗡𝗚. 👑❤️🔥
— Royal Challengers Bengaluru (@RCBTweets) April 27, 2026
9️⃣0️⃣0️⃣0️⃣* runs in the #TATAIPL and the first batter in the history of the league to reach this milestone. (Aaaaand, we`re not surprised one bit.) 😮💨🔥 pic.twitter.com/IJ3n7bga0i
مشیل میک کلین گھن نے جیو اسٹار سے کہاکہ ’’وراٹ کوہلی مسلسل شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ دنیا کے بہترین بولرز کے خلاف ۹۰۰۰؍ آئی پی ایل رنز بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ یہ بھوک، نظم و ضبط اور ہر سال خود کو ڈھالنے کی بات ہے، اور یہی چیز انہیں بہترین کارکردگی دکھانے پر مجبور کرتی ہے۔ وہ ۲۰۰۸ءسے آئی پی ایل میں ہیں، اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اوپنر کے طور پر نہیں کیا تھا۔‘‘
انہوں نے کہاکہ ’’کوہلی نے نچلے مڈل آرڈر میں بیٹنگ کی، اپنی جگہ کے لیے جدوجہد کی، پھر تیسرے نمبر پر آئے۔ بعد میں انہوں نے کرس گیل کے ساتھ اوپننگ بھی کی۔ اس سے ان کے کھیل میں مکمل تبدیلی آئی۔ وہ جلد ہی ۱۰؍ہزار رنز کے ہدف تک پہنچ جائیں گے، اس میں کوئی شک نہیں۔ کوہلی آئی پی ایل کے اب تک کے سب سے عظیم بلے باز ہیں صرف رنز کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے کہ انہوں نے مختلف ادوار میں خود کو کیسے بدلا اور اپنی برتری قائم رکھی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:امید ہے کہ حماس غیر مسلح ہوجائے گا: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں ۹۰۰۰؍ رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز ہیں۔ ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ انہوں نے یہ تمام رنز صرف آر سی بی کے لیے کھیلتے ہوئے بنائے ہیں۔ وراٹ آئی پی ایل کے پہلے سیزن (آئی پی ایل ۲۰۰۸ء) سے ہی آر سی بی کا حصہ ہیں اور ہر سال اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ طویل عرصے تک ٹیم کی کپتانی کرنے والے ویرات نے ۲۰۲۵ء میں ٹیم کو چیمپئن بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:فرحان اختر نے ’’ڈان ۳‘‘ کے متعلق کہا کہ فلم ضرور بنے گی
آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں ۸؍ میچوں کی ۸؍ اننگز میں ۳؍ نصف سنچریوں کی مدد سے ۳۵۱؍ رنز بنانے والے وراٹ نے مجموعی طور پر۲۷۵؍ میچوں کی ۲۶۷؍اننگز میں ۸؍ سنچریاں اور۶۶؍ نصف سنچریاں لگاتے ہوئے ۹۰۱۲؍ رنز بنائے ہیں۔