فلم ’تمباڈ‘ کے مشہور ڈائریکٹر کی نئی فلم ’’مایاسبھا‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے۔ اس میں کامیڈی میں رنگ بھرنے والے جاوید جعفری بالکل مختلف انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ یہ ٹریلر ان کے مداحوں کو حیران کر دیتا ہے۔
EPAPER
Updated: January 22, 2026, 6:08 PM IST | Mumbai
فلم ’تمباڈ‘ کے مشہور ڈائریکٹر کی نئی فلم ’’مایاسبھا‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے۔ اس میں کامیڈی میں رنگ بھرنے والے جاوید جعفری بالکل مختلف انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ یہ ٹریلر ان کے مداحوں کو حیران کر دیتا ہے۔
فلم ’تمباڈ‘ کے مشہور ڈائریکٹر کی نئی فلم ’’مایاسبھا‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے۔ اس میں کامیڈی میں رنگ بھرنے والے جاوید جعفری بالکل مختلف انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ یہ ٹریلر ان کے مداحوں کو حیران کر دیتا ہے۔
بدھ کو فلم ’’مایاسبھا‘‘ کا ٹریلر سامنے آیا۔ یہ ٹریلر فلم ’’تمباڈ‘‘ کی طرح مداحوں کو حیران کر دیتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس فلم کے ٹریلر میں کیا خاص ہے۔ بدھ کو تمباڈجیسی ہارر تھرلر بنانے والے ڈائریکٹر راہی انیل بروے کی نئی فلم ’’مایاسبھا‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا۔ یہ بھی تھرلر اور ہارر سے بھری ہوئی ہے۔ ٹریلر میں جاوید جعفری کا انداز حیران کن ہے۔ اب تک اپنی کامیڈی سے ہنسانے والے جاوید جعفری ’’مایاسبھا‘‘ میں کافی ڈراؤنے لگ رہے ہیں۔ ان کا کردار منفی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:مجھے اپنے چند منتخب شاٹس پر ہی پورا اعتماد ہے: ابھیشیک
فلم ’’مایاسبھا‘‘ کب ریلیز ہوگی
جاوید جعفری اسٹارر فلم ’’مایاسبھا‘‘ کی ریلیز تاریخ بھی فلمسازوں نے ٹریلر کے ساتھ ہی شیئر کیا ہے۔ یہ فلم جلد ہی سنیما گھروں میں پہنچے گی۔ اس کی ریلیز تاریخ ۳۰؍جنوری۲۰۲۶ء ہے۔ فلم ’’مایاسبھا‘‘ میں جاوید جعفری کے علاوہ وینا جامکر، دیپک داملے اور محمد صمد جیسے اداکاروں نے بھی شاندار اداکاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’مجھے مراٹھی بولنے پر مجبورنہ کریں۔‘‘ زبان کے تنازع کے بیچ سنیل شیٹی کا سخت ردِعمل
فلم کے ساتھ جڑی ہے کریئیٹو ٹیم
فلم ’’مایاسبھا‘‘ کے ڈائریکٹر راہی انیل بروے ہیں۔ گِریش پٹیل اور انکور جے سنگھ نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ شام راؤ بھگوان یادو، چندا یادو، کیول ہانڈا اور منیش ہانڈا نے کو پروڈیوس کیا ہے جبکہ آشیش ننگورکر فلم ’’مایاسبھا‘‘ کے کریئیٹو کنسلٹنٹ ہیں۔