Inquilab Logo Happiest Places to Work

جڈیجا، کلدیپ اور مانو سُتھار کی شاندار گیندبازی، سری لنکا الیون کا ۳۶۳؍ رنزکا اسکور

Updated: August 07, 2026, 10:05 PM IST | Colombo

کلدیپ یادو، رویندر جڈیجا اور مانو سُتھار کی دو، دو وکٹوں کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کو واحد پریکٹس میچ کے پہلے دن سری لنکا الیون کے آٹھ کھلاڑی ۳۶۳؍ رنز پر آؤٹ کر دیئے۔

Kuldeep Yadav.Photo:X
کلدیپ یادو۔ تصویر:ایکس

کلدیپ یادو، رویندر جڈیجا اور مانو سُتھار کی دو، دو وکٹوں کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کو واحد پریکٹس میچ کے پہلے دن سری لنکا الیون کے آٹھ کھلاڑی ۳۶۳؍ رنز پر آؤٹ کر دیئے۔جمعہ کو کولمبو سری لنکا الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ نشان مدوشکا اور روِندو رسنتا کی اوپننگ جوڑی نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے۱۱۰؍ رنز کی شراکت قائم کی۔ ۲۱؍ویں اوور میں نشان مدوشکا ۶۵؍ گیندوں پر ۶۶؍رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، جس کے ساتھ یہ شراکت  ختم  ہوئی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں۱۱؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

 

یہ بھی پڑھئے:شبھ من گل زخمی، سری لنکا الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں کے ایل راہل کپتان


اس کے بعد سنجولا سوریہ بنڈارا نے روِندو رسنتا کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔۴۰؍ویں اوور میں رویندر جڈیجا نے سنجولا سوریہ بنڈارا (۳۵؍رن) کو بولڈ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ ۵۰؍ویں اوور میں مانو سُتھار نے روِندو رسنتا کو ۱۴۳؍ گیندوں پر۷۱؍رنز بنانے کے بعد آؤٹ کیا۔ ان کی اننگز میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ پون رتنائیکے (۳۹؍رن) کو گرنور براڑ نے پویلین بھیجا۔ اگلے ہی اوور میں کلدیپ یادو نے اہان وکرم سنگھے (۳۱؍رن) کو آؤٹ کیا جبکہ انجیلا بنڈارا (۱۳؍رن) کو بھی آؤٹ کرکے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھئے:اگر ’’رامائن‘‘ کو آسکر نہ ملا تو مجھے مایوسی ہوگی: دیویندر فرنویس


رمیش مینڈس (۳۲؍رن) کو رویندر جڈیجا نے آؤٹ کیا۔ کپتان سونل دنوشا نے ۷۲؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۵۲؍ رنز کی نصف سنچری بنائی۔ مانو سُتھار نے دنوشا کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے ہندوستان کو آٹھویں کامیابی دلائی۔ کھیل ختم ہونے تک سری لنکا الیون نے ۹۰؍ اوورز میں ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر ۳۶۳؍ رنز بنا لیے تھے۔ کیشرا نونتا ۹؍ اور دلم سدھیرا ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK