• Sun, 12 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جڈیجا کو اب بھی۲۰۲۷ء کے ون ڈے ورلڈ کپ میں کھیلنے کی امید

Updated: October 12, 2025, 9:04 PM IST | New Delhi

ہندوستان کے ٹاپ آل راؤنڈر رویندر جڈیجا نے حالیہ آسٹریلیائی دورے کے لیے ٹیم سے باہر ہونے کے باوجود۵۰؍ اوور کا ورلڈ کپ جیتنے کا اپنا خواب ترک نہیں کیا۔

Ravindra Jadeja.Photo:PTI
رویندر جڈیجا۔ تصویر:پی ٹی آئی

ہندوستان کے ٹاپ آل راؤنڈر رویندر جڈیجا نے حالیہ آسٹریلیائی دورے کے لیے ٹیم سے باہر ہونے کے باوجود۵۰؍ اوور کا ورلڈ کپ جیتنے کا اپنا خواب ترک نہیں کیا۔ دہلی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بات چیت کرتے ہوئے  جڈیجا نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سلیکٹرز اور نئے کپتان شبھ من گل نے ٹیم کے اعلان سے قبل انہیں ٹیم سے باہر کیے جانے کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناروے نے اسرائیل کو دبوچ لیا

چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے کہا کہ وہ آسٹریلیا میں سیریز کے لیے بائیں ہاتھ کے دو اسپنرز کو شامل نہیں کر سکتے جسے جڈیجا نے قبول کیا۔  جڈیجا نے اپنے ون ڈے مستقبل کے بارے میں کہاکہ دیکھو، یہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے، میں کھیلنا چاہتا ہوں، لیکن ٹیم مینجمنٹ، سلیکٹرز، کوچ، کپتان یہ سوچ رہے ہوں گے کہ میں اس سیریز میں نہیں ہوں، اس کی کوئی وجہ ضرور ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیئے:لیونل میسی کے دو گول سے انٹرمیامی فٹبال کلب فاتح

جڈیجا، جو اس ٹیم کا حصہ تھے جو گزشتہ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف  ہار گئی تھی اور۲۰۲۷ءکے ٹورنامنٹ کے وقت تقریباً ۳۹؍سال کے ہو جائیں گے، امید ہے کہ وہ  ٹرافی کو چوم لیں۔  انہوں نے کہا   کہ جب بھی مجھے موقع ملے گا، میں وہی کرنے کی کوشش کروں گا جو میں اتنے سالوں سے کر رہا ہوں۔  ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں، اگر مجھے موقع ملا تو اس سے پہلے بہت سے ون ڈے کھیلنے ہیں، اگر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہوں اور موقع ملتا ہے  تو یہ ہندوستانی کرکٹ کے لیے اچھا ہوگا۔۵۰؍ اوور کا ورلڈ کپ جیتنا ہر کسی کا خواب ہے۔ شاید اس بار ہم اسے نہیں گنوا سکتے۔
پہلے ٹیسٹ میں پلیئر آف دی میچ قرار پانے والے جڈیجا نے رواں ٹیسٹ میں ایک بار پھر اپنی جگہ بنائی ہے۔ بلے بازی کا موقع نہ ملنے کے باوجود جڈیجا نے دوسرے دن اسٹمپ سے قبل ۳؍ وکٹ لے کر اپوزیشن کو پریشان کردیا۔ لیکن سینئر کھلاڑی نے فوری اشارہ کیا کہ وکٹ ابھی تک خراب نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK