• Thu, 13 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یانک سنر نے اے ٹی پی فائنلز کےمیچ میں الیگزینڈر زیوریو کو شکست دی

Updated: November 13, 2025, 5:42 PM IST | Turin

موجودہ چمپئن اور اٹلی کے نامور ٹینس اسٹار یانک سنر نے جرمنی کے اسٹار کھلاڑی الیگزینڈر زیوریو کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

Jannik Sinner.Photo:INN
یانک سنر۔ تصویر:آئی این این

موجودہ چمپئن  اور اٹلی کے نامور ٹینس اسٹار یانک سنر نے جرمنی کے اسٹار کھلاڑی الیگزینڈر زیوریو کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ عالمی نمبر دو ٹینس کھلاڑی یانک  سنر نے بدھ کو کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں تیسرے نمبر کے کھلاڑی زیوریو کو ایک گھنٹہ۳۷؍ منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں ۴۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ سنر کی انڈور ہارڈ کورٹ پر مسلسل ۲۸؍ مرتبہ شکست کا سلسلہ برقرار رہا۔ 
میچ کے بعد سنر نے کورٹ پر اطالوی زبان میں کہا کہ ’’اس کامیابی کے پیچھے بہت محنت ہے۔ ہمارے کھیل میں اعتماد سب سے اہم ہے اور یہ اس بات پر بھی منحصر کرتا ہے کہ آپ اس ٹورنامنٹ میں کس حالت میں داخل ہوتے ہیں۔ میں حال ہی میں اچھا کھیل رہا ہوں اور اہم پوائنٹس پر خود کو مزید بہتر محسوس کرتا ہوں۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ آگے بڑھیں لیکن ساتھ ہی حکمتِ عملی کے ساتھ کھیلنے پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔ ہم ہر حریف کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش میں ہیں۔ 

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو۸؍ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز پر قبضہ کیا
جیکب ڈفی (۴؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد ڈیون کونوے (ناٹ آؤٹ۴۷؍رن) اور ٹِم رابنسن (۴۵؍رن) کی بہترین بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے پانچویں ٹی۲۰؍ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۸؍ وکٹ سے شکست دے کر ۵؍ میچوں کی سیریز ۱۔۳؍ سے اپنے نام کر لی۔ جیکب ڈفی کو ان کی شاندار کارکردگی پرپلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔ نیوزی لینڈ نے جمعرات کو ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:غزہ جنگ بندی نازک اور مسلسل خلاف ورزیوں کا شکار، معاہدے کی پاسداری کی اپیل

بلے بازی کرنے آئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو جیکب ڈفی کی قیادت میںنیوزی لینڈ کے گیندبازوں نے ۴ء۱۸؍ اوورز میں صرف ۱۴۰؍ رن پر ڈھیر کر دیا۔  ویسٹ انڈیز کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی، اس نے ۵ء۲؍ اوور میں صرف۲۱؍ رنز پر اپنے ۴؍ وکٹ گنوا دیئے۔ روسٹن چیز نے۳۲؍ گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ۳۸؍ رنز بنائے جبکہ روماریو شیفرڈ نے۲۲؍ گیندوں پر ۳؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگاتے ہوئے۳۶؍ رنز اسکور کیے۔ جیسن ہولڈر (۲۰؍رن)، کپتان شائے ہوپ اور روومان پاؤل نے ۱۱۔۱۱؍ رنز کا تعاون دیا۔  نیوزی لینڈ کے مضبوط گیندبازی کے سامنے ویسٹ انڈیز کے سات بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK