• Thu, 13 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ جنگ بندی نازک اور مسلسل خلاف ورزیوں کا شکار، معاہدے کی پاسداری کی اپیل

Updated: November 13, 2025, 2:29 PM IST | New York

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو نازک اور بار بار توڑی جانے والی قرار دیتے ہوئے اس کے احترام کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے تسلسل سے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور دو ریاستی حل کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

UN Secretary-General Antonio Guterres said the ceasefire must be fully respected. Photo: INN
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے کہا کہ جنگ بندی کا مکمل احترام کیا جانا چاہئے۔ تصویر: آئی این این

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے غزہ میں جنگ بندی کو ’’نازک‘‘ اور ’’بار بار توڑی جانے والی‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل پاسداری اور امن کوششوں کے فروغ کیلئے اپیل کی ہے۔ انہوں نے بدھ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا:’’غزہ میں جنگ بندی نازک ہے، بار بار اس کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، لیکن یہ اب بھی قائم ہے۔ میں پُرزور اپیل کرتا ہوں کہ جنگ بندی کا مکمل احترام کیا جائے اور اسے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی راہ ہموار کرنے کیلئے استعمال کیا جائے، تاکہ فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور دو ریاستی حل کے قیام کیلئے حالات پیدا کئے جا سکیں۔ ‘‘ غطریس نے کہا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری کارروائیاں رکاوٹوں کے باوجود وسعت اختیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’ہم اس وقت، اگرچہ کچھ مشکلات اور رکاوٹیں بدستور موجود ہیں، غزہ میں اپنی انسانی امداد میں نمایاں اضافہ کر رہے ہیں۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا: ’’اور اقوام متحدہ کے اگلے اقدامات کا تعین بلاشبہ سلامتی کونسل کرے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جنوبی پیرو کے ۵۲۰۰؍ پراسرار سوراخوں کا معمہ حل؟ جانئے تحقیق کیا کہتی ہے

خدشات اور پابندیاں 
دن کے اوائل میں، جی-۷؍ وزرائے خارجہ نے غزہ میں انسانی امداد کے داخلے پر اسرائیل کی عائد کردہ پابندیوں پر تشویش ظاہر کی۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ہمراہ وزراء نے خبردار کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد غزہ میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ اکتوبر۲۰۲۳ءسے اب تک اسرائیل نے غزہ کی محصور پٹی میں تقریباً۷۰؍ ہزارفلسطینیوں کو شہید کیا ہےجن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اسرائیل نے علاقے کے بیشتر حصے کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے اور تقریباً پوری آبادی کو بے گھر کر دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK