Updated: October 19, 2025, 3:23 PM IST
| Riyadh
اٹلی کے نامور ٹینس اسٹار یانک سنر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے عالمی شہرت یافتہ نمائشی ایونٹ سِکس کنگز سلیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہسپانوی نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز کو بآسانی شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
یانک سنر۔ تصویر:آئی این این
اٹلی کے نامور ٹینس اسٹار یانک سنر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے عالمی شہرت یافتہ نمائشی ایونٹ سِکس کنگز سلیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہسپانوی نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز کو بآسانی شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ۲۴؍ سالہ اٹلی کے ٹینس اسٹار یانک سنر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف ۲۲؍ سالہ ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز کو شکست دی ۔ اٹلی کے ٹینس اسٹار یانک سنر ،یونان کے ٹینس کھلاڑی اسٹیفانوس سٹسیپاس، جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو اور امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز جیسے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
چار روزہ نمائشی ٹورنامنٹ کے میچ نیٹ فلکس پر نشر کئے گئے ۔نمائشی اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ سعودی عرب کے شہر ریاض کے ارینا میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں سنر نے پہلے گیم میں الکاراز کی سرو کو توڑا اور مزید دو بریک پوائنٹس میں تبدیل کر دیا۔ اپنے سرو پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے، سنر نے اپنی پہلی اور دوسری سروس پر۸۰؍فیصد سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے اور پورے میچ میں ایک بھی بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کیا۔ اطالوی نے بالآخر۲۔۶، ۴۔۶؍سے جیت کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دو ٹائٹل اپنے نام کر لیے۔ دونوں آخری بار تقریباً ایک ماہ قبل یو ایس اوپن کے فائنل میں آمنے سامنے ہوئے تھے، جہاں الکاراز نے کریئر کا چھٹا گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل جیتا اور عالمی نمبر وَن پر واپس آئے تھے۔
سنر اس میچ میں زبردست فارم میں نظرآرہے تھے اور وہ الکاراز کو کھیلنے کا زیادہ موقع فراہم نہیں کررہے تھے۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ اس طرح کے نمائشی ٹورنامنٹ کھیل کر بہت اچھا لگتاہے۔ اس کے ساتھ ٹینس شائقین کی بھی تفریح ہوتی ہے۔ میں امید کرتاہوں کہ ہم سبھی اگلے سال بھی اسی ٹورنامنٹ میں دوبارہ نظرآئیں گے۔