• Sat, 01 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنر نے کوارٹر فائنل میں قدم رکھا،ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے کے قریب

Updated: November 01, 2025, 2:25 PM IST | Agency | Paris

دنیا کی دوسری سیڈ کھلاڑی  یانک اسنر نےپیرس ماسٹرز کے تیسرے راؤنڈ میں فرانسسکو سیرونڈولو کو۵ ۔۷، ۱۔۶؍ سے شکست دے کر انڈور کورٹ پر اپنی مسلسل ۲۳؍ویں جیت درج کی۔

Jannik Sinner played a brilliant game. Photo: INN
یانک سنرنے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا۔ تصویر: آئی این این
دنیا کی دوسری سیڈ کھلاڑی  یانک اسنر نےپیرس ماسٹرز کے تیسرے راؤنڈ میں فرانسسکو سیرونڈولو کو۵ ۔۷، ۱۔۶؍ سے شکست دے کر انڈور کورٹ پر اپنی مسلسل ۲۳؍ویں جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ انہوں نے عالمی نمبر ایک رینکنگ دوبارہ حاصل کرنے کی امیدیں برقرار رکھیں۔ ۴؍ بار کے گرینڈ سلیم فاتح اسنر کو ٹاپ رینکنگ پر پہنچنے کیلئے یہ ٹورنامنٹ جیتنا ہوگا۔ اب ان کا مقابلہ بین شیلٹن سے ہوگا۔اسنر نے کوارٹر فائنل میں جگہ محفوظ کر لی ہے۔
دوسری جانب پانچویں سیڈ امریکی کھلاڑی شیلٹن نے ۱۲؍ویں سیڈ آندرے روبلیو کو  ہرا کر اٹلی کے ٹورین میں ہونے والے سیزن کے اختتامی اے ٹی پی فائنلز میں جگہ پکی کر لی۔اسنر رواں برس اپنا پانچواں اورکریئر کا ۲۳؍واں خطاب جیتنےکیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے گزشتہ اتوارکوویانا میں اے ٹی پی ۵۰۰؍ ٹورنامنٹ جیتا، حالانکہ میچ کے  دوران انہیں پٹھوں میں کھنچاؤ کا سامنا تھا۔
اسنر نے کہاکہ امید ہے کہ میں جسمانی طور پر جلد ہی پوری طرح سے فٹ ہو جاؤںگا، یہی میری ترجیح ہے۔ آج کا میچ میرے لئے شاندار رہا۔وہیںاسنر کا شیلٹن کے خلاف ریکارڈ۱۔۶ ؍ ہے۔اسنر نے ان کے خلاف کامیابی کی امید کا اظہار کیا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK