Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیسمین پاؤلینی نے اٹالین اوپن کا خطاب جیتا

Updated: May 19, 2025, 1:52 PM IST | Agency | Rome

ہوم فیورٹ جیسمین پاؤلینی نے سنیچر کو اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں تاریخ رقم کی۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ چار دہائیوں میں پہلی بار اطالوی انٹرنیشنل کے پاس خواتین کے سنگلز میں اطالوی چمپئن ہے۔

Jasmine Paolini. Photo: PTI
جیسمین پاؤلینی۔ تصویر: پی ٹی آئی

ہوم فیورٹ جیسمین پاؤلینی نے سنیچر کو اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں تاریخ رقم کی۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ چار دہائیوں میں پہلی بار اطالوی انٹرنیشنل کے پاس خواتین کے سنگلز میں اطالوی چمپئن ہے۔ پاؤلینی نے روم میں ہجوم کو پرجوش کیا کیونکہ نمبر۶؍ سیڈ پاؤلینی نے کیمپو سینٹرل میں ہونے والے فائنل میں نمبر۴؍ سیڈیافتہ کوکو گف کو ۴۔۶، ۲۔۶؍ کے اسکور سے شکست دے کر  کامیابی حاصل کرلی۔ 
 پاؤلینی ۴۰؍ سال قبل ۱۹۸۵ء میں رافیلا ریگی   کے بعد اپنے ملک کا سب سے بڑا ایونٹ جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔ مزید برآں ریگی  نے یہ ٹائٹل جیتا تھا جب یہ ایونٹ ٹورنٹو میں منعقد ہوا تھا، یعنی پاؤلینی   وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے اپنے قومی دارالحکومت روم میں اوپن ایرا  کے دوران اٹالین اوپن خطاب  جیتا تھا۔ اس طرح وہ اوپن ایرا میں روم کے فائنل میں پہنچنے والی تیسری اطالوی خاتون بن گئیں، جنہوں  نے پہلے سیٹ میں۱۔۴؍ سے پیچھے رہنے کے بعد دو سیٹ پوائنٹس بچا کر کامیابی حاصل کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK