Inquilab Logo Happiest Places to Work

جسپریت بمراہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز سے باہر، بورڈ نے آرام کا مشورہ دیا

Updated: August 02, 2026, 7:04 PM IST | Mumbai

ہندوستان کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ اگست میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کریں گے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے انہیں بائیں گھٹنے کی مکمل صحت یابی تک مقابلہ جاتی کرکٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کی جگہ ابھی کسی کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Jasprit Bumrah.Photo:INN
جسپریت بمراہ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ اگست میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کریں گے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے انہیں بائیں گھٹنے کی مکمل صحت یابی تک مقابلہ جاتی کرکٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کی جگہ ابھی کسی کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:راکھی ساونت نے کہا ’’آج بھی مذہبِ اسلام پر عمل کرتی ہوں ‘‘


بمراہ نے ۱۶؍ جولائی ۲۰۲۶ءکو کارڈف میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے بعد سے کوئی مقابلہ نہیں کھیلا۔ لارڈز میں کھیلے گئے آخری ون ڈے سے بھی وہ فیلڈنگ کے دوران گھٹنے پر لگنے والی چوٹ کے باعث باہر ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ سیریز کے اختتام کے بعد بی سی سی آئی کی طویل مدتی فٹنس منصوبہ بندی کے تحت بمراہ کے گھٹنے میں انجکشن لگایا گیا تھا۔ وہ اس ہفتے بنگلورو میں واقع بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلنس پہنچے، جہاں ان کے فٹنس ٹیسٹ کیے گئے۔ میڈیکل ٹیم کی رائے ہے کہ اگر وہ فوری طور پر گیندبازی شروع کرتے ہیں تو چوٹ مزید سنگین ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں انہیں طویل عرصے تک کرکٹ سے دور رہنا پڑ سکتا ہے۔
بمراہ اس سال مارچ میں بھی آئی پی ایل سے قبل فٹنیس جانچ کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس گئے تھے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں ۱۳؍ میچ کھیلے، تاہم ممبئی انڈینس کے آخری میچ میں حصہ نہیں لیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم پہلے ہی ہرشت رانا (ہیم اسٹرنگ)، نتیش کمار ریڈی (کواڈری سیپس)، واشنگٹن سندر (ہیم اسٹرنگ) اور آکاش دیپ (کمر کی اسٹریس انجری) کی عدم دستیابی سے دوچار ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ساکشی چودھری کی جدوجہد رنگ لائی، دولتِ مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ


انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد کپتان شبھ من گل نے کھلاڑیوں کی مسلسل انجریز پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہر میچ کے بعد کوئی نہ کوئی کھلاڑی باہر ہو رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کہیں نہ کہیں تیاری میں کمی رہ گئی ہے۔ گل نے خبردار کیا تھا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو جنوبی افریقہ میں ۲۰۲۷ء کے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ ایسے بڑے ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو کم از کم ۱۱؍میچ کھیلنے ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK