Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہیمسٹرنگ انجری کے باعث جمیمہ روڈریگز ایشیا کپ اور ایشیائی کھیلوں سے باہر

Updated: August 14, 2026, 9:03 PM IST | Mumbai

ہندوستانی بلے باز جمیمہ روڈریگز ہیمسٹرنگ کی سنگین چوٹ کے باعث آئندہ خواتین ایشیا کپ اور ایشیائی کھیلوں میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ ان کی جگہ ایشیا کپ کی ہندوستانی ٹیم میں پرتیکا راول کو شامل کیا گیا ہے۔

Jemimah Rodrigues.Photo:X
جیمیمہ روڈریگز-تصویر:ایکس

ہندوستانی بلے باز جمیمہ روڈریگز ہیمسٹرنگ کی سنگین چوٹ کے باعث آئندہ خواتین ایشیا کپ اور ایشیائی کھیلوں میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ ان کی جگہ ایشیا کپ کی ہندوستانی ٹیم میں پرتیکا راول کو شامل کیا گیا ہے۔۲۵؍ سالہ جمیمہ کو ۳؍اگست کو انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ  ٹورنامنٹ کے دوران سدرن بریو کی نمائندگی کرتے ہوئے دائیں ٹانگ کی ہیمسٹرنگ میں ہائی گریڈ ٹیر کی چوٹ لگی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن ۲۰۲۶ء: رشبھ شیٹی، ذوالقرسلمان نے اعزاز جیتا

بی سی سی آئی کی طبی ٹیم نے بنگلورو کے سینٹر آف ایکسیلنس  میں روڈریگز کا معائنہ کیا، جس کے بعد ان کی چوٹ کی سنگینی کی تصدیق ہوئی۔ ان کی جگہ پرتیکا راول قومی ٹیم میں واپسی کر رہی ہیں۔ راول نے اب تک وائٹ بال کرکٹ میں صرف ون ڈے فارمیٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ وہ حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی گھٹنے کی چوٹ کے باعث باہر ہوگئی تھیں۔ انڈیا اے کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ان کے گھٹنے پر ٹانکے لگے تھے۔خواتین ایشیا کپ کا آغاز ۲۸؍ اگست کو متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ ہندوستان کو گروپ اے میں پاکستان، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستان اورپاکستان کے درمیان اہم مقابلہ ۵؍ ستمبر کو دبئی میں ہوگا، جبکہ دونوں گروپوں کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ فائنل ۱۳؍ ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی ہاکی ٹیم کی توجہ۵۱؍سال بعد ورلڈ کپ کی نئی تاریخ رقم کرنے پر مرکوز

 جمیمہ روڈریگز ناگویا میں ۱۷؍ ستمبر سے ۳؍ اکتوبر تک ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے ٹی ۲۰؍ مقابلوں میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گی۔ خواتین کے مقابلے میں ہندوستان کو ٹاپ سیڈ حاصل ہے اور کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ سیمی فائنل میں ہندوستان کا سامنا بنگلہ دیش یا ہانگ کانگ، چین سے ہوسکتا ہے۔ پاکستان ڈرا کے دوسرے حصے میں ہے، جس کے باعث دونوں روایتی حریف ٹیمیں صرف طلائی تمغے کے فائنل یا کانسی کے تمغے کے پلے آف میں آمنے سامنے ہوسکتی ہیں۔ دونوں مقابلے ۲۲؍ ستمبر ۲۰۲۶ءکو ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK