Inquilab Logo Happiest Places to Work

کاجل نے طلائی، تنو اور سویتا نے چاندی کا تمغہ جیتا

Updated: August 22, 2026, 11:44 AM IST | Agency | Bratislava

انڈر۔۲۰؍عالمی کشتی چمپئن شپ میں ہندوستان کی خاتون پہلوانوں کی شاندار کارکردگی۔

Indian wrestler Kajal won the gold medal in the 76kg category. Picture: INN
ہندوستانی پہلوان کاجل نے ۷۶؍کلوگرام زمرے میں گولڈمیڈل حاصل کیا۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستان کی خاتون پہلوان کاجل نے سلواکیہ میں جاری انڈر ۔۲۰؍ عالمی کشتی  چمپئن شپ ۲۰۲۶ءمیں خواتین کے ۷۶؍کلوگرام زمرے کا طلائی تمغہ جیت کر مسلسل دوسری عالمی جیت حاصل کی۔ ہندوستان نے تنو شرما اور سویتا کے ذریعے مزید ۲؍ چاندی کے تمغے بھی حاصل کئے۔۱۸؍ سالہ کاجل ڈھوچک نے  فائنل میں چین کی جنگرو سن کو پوائنٹس کی بنیاد پر ۷۔صفرسے شکست دی۔ اس سے قبل وہ ۲۰۲۴ء کی انڈر ۔۱۷؍ عالمی چمپئن شپ اور ۲۰۲۵ء کی انڈر ۔۲۰؍ عالمی چمپئن شپ میں بھی خطاب جیت چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:تریسا-گایتری سیمی فائنل میں پہنچیں، ہندوستان کا ۱۵؍ سالہ تمغے کا انتظار ختم

۷۲؍کلوگرام زمرے میں تنو شرما کو فائنل میں جاپان کی چیساتو یوشیدا کے ہاتھوں ۳۔۵؍ سے شکست ہوئی، جبکہ ۶۲؍ کلوگرام میں سویتا کو جاپان کی ساکورا اونیشی نے ۲۔۱۲؍سے ہرایا۔ دونوں نے چاندی کے تمغے حاصل کئے۔

ہندوستانی پہلوانوں کے پاس اب بھی مزید تمغے جیتنے کے مواقع ہیں اور ۵۷، ۵۹؍اور ۶۸؍ کلوگرام کے خواتین زمرے کے علاوہ مردوں کے ۶۱؍اور ۸۶؍کلوگرام فری اسٹائل مقابلے باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK