• Sat, 17 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کاکروچ جنتا پارٹی کی حمایت میں آزاد میدان پر ترنگا لہرایا گیا

Updated: October 17, 2026, 1:42 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

طلبہ تنظیموں، بائیں بازو کی پارٹیوں اور کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے ایس آئی آر رَد کرنے اور گیانیش کمار کےاستعفے کا مطالبہ۔ مظاہرین نےآئندہ بھی احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا۔

Protesters at Azad Maidan, in support of CJP, are seen draped in and waving the Tricolour. Photo: Inquilab
سی جے پی کی حمایت میں آزادمیدان میں مظاہرین ترنگا اوڑھے اور لہراتے نظر آرہے ہیں۔ تصویر: انقلاب

ترنگا لہرانے کیلئے کاکروچ جنتا پارٹی کے اعلان کی حمایت میں آزاد میدان پر بائیں بازو کی پارٹیوں، طلبہ تنظیموں ڈی وائی ایف آئی ، ایس ایف آئی ، اے آئی ایس آئی، چھاتر بھارتی ، دسا ، کاکروچ جنتا پارٹی اور پروگریسیو اسٹوڈنٹس یونین نے جمعہ کی شام ۵؍ بجے تک جھنڈا لہرایا اور ترنگا لے کرایس آئی آررد کرنے ، گیانیش کمار کا استعفےاور ہرہندوستانی کے ووٹ کے بنیادی حق کےلئے آواز بلند کی۔

اس احتجاج کےدوران گیانیش کمار اورمودی حکومت کا گٹھ جوڑ اورای وی ایم کی مخالفت بھی نمایاں کی گئی   جبکہ کچھ نوجوان ترنگا اوڑھے ہوئے تھے۔ اس دوران یہ بھی کہا کہ ترنگا ہماری شان اور پہچان ہے اور ترنگا لہرانے پر فخر کرنا ہر ہندوستانی کا حق ہے، یہ جرم نہیںجیسا کہ کاکروچ جنتا پارٹی  (سی جے پی ) کے لیڈران کو جنتر منتر پرترنگا لہرانے پرجیل بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کلیان: ووٹ چوری کیخلاف اپوزیشن کا مشترکہ احتجاجی مارچ

اسٹوڈنٹس پروگریسیو یونین کی لیڈر سامیا کورڈے کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں لکھا گیا اور انہوں نے اسے دہرایا بھی کہ ’’لہرادو ترنگا ، اپنا جھنڈا ساتھ لائیںاورشرکت کرکے اس مہم کے گواہ بنیں اور اپنی موجودگی سے یہ پیغام بھی دیں کہ یہ ہمارا حق ہے ، کوئی طاقت اسے نہیںچھین سکتی۔‘‘  سی پی آئی کے سیکریٹری شیلندر کامبلے نے کہا کہ ’’ پولیس کی رکاوٹ اوراجازت دینے میں تاخیر کےباوجود ہم سب نے ترنگا لہرایا اوراپنے تینوں مطالبات کا اعادہ کیا ۔ آگے بھی یہ احتجاج جاری رہے گا۔‘‘

’’ہم سب ڈرنے والے نہیں ہیں‘‘

ایس ایف آئی ممبئی کی صدر نتاشا دراڈے نے کہا کہ ’’ ملک میں کیا حالات ہیںکہ اب ترنگا کیلئے بھی اجازت لینی ہوگی۔ وہ ترنگا جو ہماری آن بان اورشان ہے۔ ‘‘ انہوںنے یہ بھی کہاکہ ’’حکومت خواہ کچھ بھی کرلے، ہم سب ایس آئی آر کی مخالفت اور گیانیش کمار کے استعفے کے لئے صدائے احتجاج بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ‘‘  ڈی وائی ایف آئی ممبئی کے صدر مہندر اُگھاڑے نے کہاکہ’’ جو ترنگا آسمان میں لہراتا ہے  اور ہمارے دیش کی شان ہے، اب اس کیلئے بھی پولیس کے ذریعے مشکلات کھڑی کی جارہی ہیں مگر ہم سب ڈرنے والے نہیں ہیں۔یہ حکومت جس قدر مظالم ڈھائے گی، اسی طرح ہم سب کے احتجاج میں بھی شدت آئےگی اور احتجاج کایہ سلسلہ مزیددراز ہوگا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK