• Tue, 11 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ودربھ نے ادیشہ کو ۱۰۰؍ رن سے مات دے دی

Updated: November 11, 2025, 8:59 PM IST | New Delhi

پارتھ ریکھاڈے (۵؍ وکٹ) اور پرفل ہنگے (۳؍ وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ودربھ نے رنجی ٹرافی میچ میں ادیشہ کو۱۰۰؍ رنز سے شکست دے کر پورے چھ پوائنٹس حاصل کر لیے۔ ادیشہ کی اوپننگ جوڑی سواستیک سمل اور گورو چودھری نے مضبوط آغاز کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے۱۰۰؍ رنز جوڑے تاہم، مڈل اور لوئر آرڈر کے بلے بازوں نے تیزی سے وکٹ گنوائیں۔

Dhruv Shorey.Photo:INN
دھروشوری۔ تصویر:آئی این این

پارتھ ریکھاڈے (۵؍ وکٹ) اور پرفل ہنگے (۳؍ وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ودربھ نے رنجی ٹرافی میچ میں ادیشہ کو۱۰۰؍ رنز سے شکست دے کر پورے چھ پوائنٹس حاصل کر لیے۔  ادیشہ کی اوپننگ جوڑی سواستیک سمل اور گورو چودھری نے مضبوط آغاز کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے۱۰۰؍ رنز جوڑے تاہم، مڈل اور لوئر آرڈر کے بلے بازوں نے تیزی سے وکٹ گنوائیں، جس سے مہمانوں کے لیے ۳۴۵؍رن  کے ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہوگیا۔ دھرو شوری کو بالترتیب۱۴۴؍رن اور۱۱۰؍رن  دو سنچریاں بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 
حیدرآباد نے راجستھان کا میچ ڈرا 
منگل کی صبح ایک اور میچ میں حیدرآباد نے راجستھان کو جیت کے لیے ۳۴۰؍رنز کا ہدف دیا۔ مہمان ٹیم صرف ۲۰۷؍ رنز ہی بنا سکی جس کے نتیجے میں میچ ڈرا ہوا۔ پہلے دو وکٹوں کے لیے ۷۹؍ اور۹۴؍ رنز کی شراکت نے راجستھان کو ہدف حاصل کرنے کی امید دلائی  لیکن آخر کار یہ بہت مشکل ثابت ہوا۔ سلمان خان نے ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ ۷۹؍رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں مہیپال لومرور نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ پہلی اننگز میں ۱۲۹؍ رنز بنانے والے راہل رادیش کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آسام نے تریپورہ کو بونس پوائنٹ حاصل کرنے سے روکا
ایک مر حلے پرآسام ۳۶۴؍ رنز سے بہت پیچھے تھا اور تریپورہ کو اننگز کی جیت کی امید تھی، جس سے میزبانوں کو بونس پوائنٹ مل جاتا  تاہم، تین وکٹ پر۵۳؍ رنز ہونے کے باوجود، آسام نے واپسی کی، نہ صرف تریپورہ کو اننگز سے جیتنے سے روکا، بلکہ اپنے لیے ایک پوائنٹ بھی حاصل کیا۔  ڈینس داس (۱۰۳؍رن) اور سبشنکر رائے ( ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍رن) نے مہمانوں کی قیادت کی۔ اس کے باوجود آسام گروپ سی میں آخری مقام پر برقرار ہے جبکہ تریپورہ چھٹے مقام پر ہے۔ 
سکم نے بہار کے خلاف تین پوائنٹس حاصل کیے 
 دوسری اننگز میں ایک موقع پر بہار نے ۵؍ وکٹوں پر ۱۸۵؍ رنز بنائے تھے اور اسے صرف ۲۱؍رنز کی برتری حاصل تھی۔ سکم نے مہمانوں کو سستے میں آؤٹ کرکے جیت کو یقینی بنانے کی کوشش کی۔ تاہم، بہار نے بپن سوربھ (ناٹ آؤٹ۱۰۰؍رن)، سورج کشیپ (ناٹ آؤٹ ۶۰؍رن) اور کمار رجنیش (۵۲؍رن) کی شراکت کی بدولت میچ  ڈرا کرانے میں کامیاب ہو گیا۔ پہلے رجنیش اور سوربھ نے چھٹی وکٹ کے لیے  ۷۵؍رنز جوڑے اور پھر سوربھ اور کشیپ نے ساتویں وکٹ کے لیے ۱۳۲؍رنز کی ناٹ آؤٹ  شراکت داری کی۔ سکم کا یہ لگاتار چوتھا ڈرا ہے۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں جبکہ بہار تیسرے نمبر پر ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:عالمی فٹبال میں ہلچل، رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کا وقت بتادیا

کرناٹک اور مہاراشٹر کے درمیان میچ ڈرا
کرناٹک اور مہاراشٹر کے درمیان میچ برابری پر ختم ہوا۔ ڈرا کے بعد کرناٹک کو تین اور مہاراشٹر کو ایک پوائنٹ ملا۔ کرناٹک نے چوتھے دن کافی بہتر بلے بازی کی۔ مینک اگروال (۱۰۳؍رن) اور ابھینو منوہر (۹۵؍رن) نے دوسری اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا  اور کرناٹک نے پہلی اننگز میں ۱۳؍ رنز کی اہم برتری کے بعد تین پوائنٹس حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس نتیجے کے بعد گروپ بی پوائنٹس ٹیبل پر کرناٹک سرفہرست ہے جبکہ مہاراشٹر تیسرے نمبر پر ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK