Inquilab Logo Happiest Places to Work

کنگنا رناوت کا رتیک روشن کو جواب’’اپنی ساتھی کو شرمندہ کرنا بند کریں‘‘

Updated: August 02, 2026, 6:04 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ اور سیاست دان کنگنا رناوت نے اداکار رتیک روشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک خاتون کو نشانہ بنانے کے بجائے اپنے نام پر ہونے والی ہراسانی کی مذمت کریں اور اپنی موجودہ ساتھی کو شرمندہ کرنا بند کریں۔

Kangana Ranaut And Hrithik Roshan.Photo:INN
رتیک روشن اور کنگنا رناوت۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ اور سیاست دان کنگنا رناوت   نے اداکار رتیک روشن  پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک خاتون کو نشانہ بنانے کے بجائے اپنے نام پر ہونے والی ہراسانی کی مذمت کریں اور اپنی موجودہ ساتھی کو شرمندہ کرنا بند کریں۔یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب رتیک روشن نے سوشل میڈیا پر ایک وائرل پوسٹ پر تبصرہ کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ’’ہم سب کو ہریتک روشن سے معذرت کرنی چاہیے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:سات برس کی محبت، صرف ایک ماہ کی شادی، میجر حمزہ عارف ترنگے میں لپٹے گھر پہنچے


 کنگنا کا انسٹاگرام پر جواب
کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا’’پیارے رتیک، مجھے خوشی ہے کہ آپ کو اپنی بہترین ساتھی مل گئی ہے۔ آپ اور  صبا آزاد ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں۔ آپ ایک سنجیدہ رشتے میں ہیں، اس لیے کسی خاتون کو اس طرح چھیڑنا آپ کو زیب نہیں دیتا۔‘‘انہوں نے مزید کہا’’ اس کے بجائے آپ کو ان لوگوں کی مذمت کرنی چاہیے جو آپ کا نام استعمال کرکے مجھے ہراساں اور تنگ کر رہے ہیں۔ آگ پر تیل ڈالنا بند کریں اور اپنی ساتھی کو شرمندہ نہ کریں۔ امید ہے کہ آپ آئندہ ایسے غیر ضروری بیانات دینے سے گریز کریں گے۔‘‘

رتیک روشن نے کیا کہا تھا؟
رتیک روشن نے انسٹاگرام پر انفلوئنسر فریڈی برڈی کی ایک وائرل پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا’’صرف اس لیے کسی ایک کا ساتھ دینا کہ اب آپ دوسرے کو پسند نہیں کرتے، ہمارے معاشرے کے ایک بڑے مسئلے کی چھوٹی سی مثال ہے۔ میں اس وقت کا انتظار کروں گا جب تمام حقائق کے ساتھ صحیح تناظر میں بات کی جائے۔‘‘اگرچہ رتیک نے کنگنا کا نام نہیں لیا، تاہم اس تبصرے کو دونوں کے برسوں پرانے تنازع سے جوڑ کر دیکھا گیا۔
تنازع کی شروعات
رتیک روشن اور کنگنا رناوت کے درمیان تنازع  ۲۰۱۶ء میں اس وقت شروع ہوا جب کنگنا نے ایک انٹرویو میںرتیک کو اپنا’’  سِلی ایکس (Silly Ex)‘‘ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ دونوں ماضی میں رشتے میں تھے۔رتیک روشن نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنی کسی ساتھی اداکارہ کے ساتھ تعلق نہیں رکھا۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان قانونی نوٹس، ہتکِ عزت کے مقدمات اور مبینہ ای میلز کے معاملے پر طویل قانونی تنازع بھی سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھئے:سونو نگم کا دعویٰ: کاپی رائٹ کی لڑائی کے بعد ٹی سیریز اور زی میوزک نے مجھ پر پابندی لگا دی


موجودہ صورتحال
رتیک روشن گزشتہ کئی برسوں سے اداکارہ اور گلوکارہ صبا آزاد کے ساتھ تعلقات میں ہیں  جبکہ کنگنا رناوت سیاست اور فلمی سرگرمیوں دونوں میں مصروف ہیں۔ تازہ بیانات نے ایک بار پھر بالی ووڈ کے اس پرانے تنازع کو سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے، تاہم دونوں فریق اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK