• Sun, 18 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کنگنا رناؤت کی اے آر رحمان پر شدید تنقید، موسیقار کو ’’متعصب اور نفرت انگیز‘‘ قرار دیا

Updated: January 18, 2026, 6:05 PM IST | Mumbai

کمپوزر اے آر رحمان نے حالیہ انٹرویو میں کئی ایسے بیانات دیئے، جن سے تنازع کھڑا ہو گیا۔ انہوں نے ’’چھاوا‘‘ کو بانٹنے والی فلم کہا، جس پر اب کنگنا رناؤت کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے رحمان کی باتوں پر کئی دعوے کیے ہیں۔

Kangana Ranaut.Photo:INN
کنگنا رناوت۔ تصویر:آئی این این

کمپوزر اے آر رحمان نے حالیہ انٹرویو میں کئی ایسے بیانات  دیئے، جن سے تنازع کھڑا ہو گیا۔ انہوں نے ’’چھاوا‘‘ کو بانٹنے والی فلم کہا، جس پر اب کنگنا رناؤت کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے رحمان کی باتوں پر کئی دعوے کیے ہیں۔
آسکر جیتنے والے میوزک کمپوزر اے آر رحمان پر ان دنوں مشکلات کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ ان کے نئے انٹرویو نے ہر طرف ہلچل مچا دی۔ رحمان نے بالی ووڈ میں کام کی کمی سے لے کر ’’چھاوا‘‘ جیسی بلاک بسٹر فلم پر متنازع بیان دیا، جس سے کئی لوگوں کو تکلیف پہنچی۔
رحمان کے بیان سے برہم عوام
اے آر رحمان نے بی بی سی کو دیئے جانے والے  انٹرویو میں کہا کہ ’’چھاوا‘‘ میں کچھ ایسے پہلو تھے، جنہوں نے معاشرے کو دو حصوں میں بانٹنے والا ماحول بنایا۔ کمپوزر کے اس بیان سے اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناؤت کافی مایوس نظر آئیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرکے رحمان کے الفاظ کو غلط قرار دیا اور کئی چونکانے والے دعوے کیے۔
کنگنا نے لکھا  
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناؤت نے کہاکہ ’’پیارے اے آر رحمان جی، فلم انڈسٹری میں مجھے بہت زیادہ جانبداری اور امتیاز سہنا پڑتا ہے، صرف اس لیے کہ میں کیسر یا پارٹی کی حمایت کرتی ہوں لیکن سچ کہوں تو آپ سے زیادہ جانبدار اور نفرت سے بھرا انسان میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ میری بہت خواہش تھی کہ اپنی ڈائریکٹ کی ہوئی فلم ’ایمرجنسی‘ کی کہانی آپ کو سناؤں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:افریقن کپ آف نیشنز: نائیجیریا نے مصر کو ہرا کر تیسری پوزیشن چھین لی

انہوںنے مزید کہا کہ ’’سنانے کی تو بات ہی چھوڑیں، آپ نے مجھ سے ملاقات تک سے انکار کر دیا۔ مجھے بتایا گیا کہ آپ کسی پروپیگنڈا فلم میں حصہ نہیں لینا چاہتے۔ مذاق  کی بات یہ ہے کہ’’ایمرجنسی‘‘ کو تمام نقادوں نے ماسٹر پیس کہا۔ مخالف پارٹیوں کے لیڈروں نے بھی مجھے فین لیٹر بھیجے، فلم کی تعریف کی کہ یہ بہت متوازن اور مہربان نقطہ نظر سے بنی ہے۔ لیکن آپ اپنی نفرت سے اندھے ہو گئے ہیں۔ مجھے آپ پر افسوس ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:گھریلو سطح پر طلب مضبوط، عام بجٹ میں اصلاحات کے تسلسل پر توجہ ہو: سی آئی آئی

کنگنا کی فلم’’‘ایمرجنسی ‘‘۲۰۲۵ءمیں کئی مشکلات کے بعد تھیٹرس میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں تمام اداکاروں کی اداکاری کی بہت تعریف ہوئی۔ لیکن یہ باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہیں کر پائی  جبکہ اے آر رحمان نے جس  ’’چھاوا‘‘ فلم میں اپنا میوزک دیا، وہ فلم دنیا بھر میں ۸۰۰؍ کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی تھی۔اب اے آر رحمان ہندوستان کی سب سے بڑی فلم ‘رامائن’ میں میوزک دینے والے ہیں۔ ان کے ساتھ ہالی ووڈ کے مشہور اور ماہر کمپوزر ہانس زیمر بھی ہیں، جن کے بیک گراؤنڈ اسکور کی پوری دنیا دیوانی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK