Inquilab Logo

کپل دیو نے دو کپتانی کے تصور کو مسترد کیا

Updated: November 22, 2020, 5:59 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے کپتانی بانٹنے کے خیال کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ثقافت دو کپتانی کی نہیں ہے اور وراٹ اگر ٹی۲۰؍ میں اچھا کررہے ہیں تو انہیں کپتان بنے رہنا دینا چاہیے

Kapil Dev - Pic : INN
کپل دیو ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے کپتانی بانٹنے کے خیال کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ثقافت دو کپتانی کی نہیں ہے اور وراٹ اگر ٹی۲۰؍ میں اچھا کررہے ہیں تو انہیں کپتان بنے رہنا دینا  چاہیے۔ 
 متحدہ عرب امارات میں ختم ہونے والی  انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں روہت شرما کی قیادت والی ممبئی انڈینس فاتح  رہی تھی۔ یہ ٹیم کا پانچواں آئی پی ایل خطاب  تھا اور اس نے روہت کی رہنمائی   میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی کی ٹیم کوالیفائر سے باہر ہوگئی۔ وراٹ کوہلی کی ٹیم اب تک ایک بھی آئی پی ایل خطاب نہیں جیت سکی ہے۔ ایسے میں یہ بحث تیز ہوگئی ہے کہ وراٹ کی جگہ ٹی ۲۰؍ کی کپتانی اب  روہت شرما کے سپرد کردی جانی چاہئے۔
 عالمی کپ فاتح ٹیم کے کپتان کپل دیو نے ہندوستان ٹائمس کی ورچوئل سمٹ کے دوسرے دن کہا ’’ میں پہلے اپنی۱۹۸۳ء کی  ثقافت کو دیکھتا ہوں۔ ہمارے  یہاں دو کپتانوں  کا تصور نہیں ۔ کیا ایک کمپنی میں دو سی ای او ہوسکتے ہیں ؟ اگر  وراٹ کوہلی ٹی۲۰؍ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں تو انہیں ٹیم کا کپتان بنے رہنا دینا  چاہئے۔‘‘سابق آل راؤنڈر کا خیال ہے کہ مختلف کپتان ہونے سے ٹیم کا تال میل بٹھانے میں دقت پیش آئے گی۔ 

kapil dev Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK