Inquilab Logo Happiest Places to Work

کراچی، پاکستان: یوم آزادی کے جشن کے دوران ہوائی فائرنگ میں ۳؍ ہلاک، ۶۰؍ سے زائد زخمی

Updated: August 14, 2025, 3:49 PM IST | Karachi

کراچی، پاکستان میں ہوائی فائرنگ کی وجہ سے ۳؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر ۶۰؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ میں شہر میں ہوائی فائرنگ کی وجہ سے ہونےو الی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

Three people lost their lives due to an aerial program on the occasion of Independence Day in Karachi. Photo: X
کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی وجہ سے تین افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ تصویر: ایکس

پاکستان کی یوم آزادی کے جشن کے موقع پر تین افراد، جن میں ایک معمر شخص اور ایک ۸؍ سال کا بچہ بھی شامل ہیں، ہوائی فائرنگ میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں دیگر ۶۰؍ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ واردات ملک کے مختلف مقامات پر پیش آئی تھی۔ جیو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’عزیز آباد میں ایک چھوٹی بچی اور کورانگی میں اسٹیفن نامی ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ سے مخاصمت کے دوران چین سے سے دوستی ہندوستان کیلئے کتنی کارگرہوگی؟

رضاکارانہ ٹیم نے بتایا کہ کراچی کے اطراف ہوائی فائرنگ کے مختلف حادثات میں درجنوں افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق صرف جنوری میں ہی ہوائی فائرنگ سے متعلقہ واقعات میں تقریباً ۴۲؍ افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جن میں ۵؍ خواتین بھی شامل تھیں۔ دیگر ۲۲۳؍ افرادزخمی ہوئے ہیں جن میں ۵؍ خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ ہوائی فائرنگ مختلف وجوہات کی وجہ سے پیش آیا تھا جن میں ذاتی تنازعات، چوری کی کوششیں اور راستوں پر فضائی فائرنگ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK