او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو نے کرن جوہر کے مشہور ریئلٹی شو ’’دی ٹریٹرز‘‘ (The Traitors) کے دوسرے سیزن کے پہلے مقابلہ کنندگان کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار بھی شو میں بالی ووڈ، ٹی وی اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیات حصہ لیں گی۔
EPAPER
Updated: July 31, 2026, 5:59 PM IST | Mumbai
او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو نے کرن جوہر کے مشہور ریئلٹی شو ’’دی ٹریٹرز‘‘ (The Traitors) کے دوسرے سیزن کے پہلے مقابلہ کنندگان کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار بھی شو میں بالی ووڈ، ٹی وی اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیات حصہ لیں گی۔
او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو نے کرن جوہر کے مشہور ریئلٹی شو ’’دی ٹریٹرز‘‘ (The Traitors) کے دوسرے سیزن کے پہلے مقابلہ کنندگان (Contestants) کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار بھی شو میں بالی ووڈ، ٹی وی اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیات حصہ لیں گی۔ اعلان کردہ پہلی فہرست میں ریہا چکرورتی، ملائکہ شیراوت، منور فاروقی، شویتا تیواری، ابھیشیک ملہان، شالینی پاسی، کرسٹل ڈی سوزا اورشیف رنویر برار جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ پرائم ویڈیو نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے لکھا’’مقابلہ کنندگان سے ملئے، مگر ان پر بھروسہ اپنے خطرے پر کیجیے۔ ’’دی ٹریٹرز‘‘ کا نیا سیزن ۱۳؍ اگست سے شروع ہوگا، جبکہ ہر جمعرات رات ۸؍ بجے نئی قسط نشر کی جائے گی۔
جیسلمیر کے شاہی محل میں شوٹنگ ہوئی
شو کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ راجستھان کے جیسلمیر میں واقع سوریہ گڑھ پیلس میں مارچ اور اپریل کے دوران کی گئی۔ اس سیزن میں مزید مقابلہ کنندگان کے نام بھی جلد سامنے لائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:اداکارہ سونالی بیندرے اب فلم پریزنٹربنیں، فلم ’سولہ‘ سے سنیما کے نئے سفر کا آغاز
پہلا سیزن رہا تھا سپر ہٹ
’’دی ٹریٹرز‘‘ کا پہلا سیزن شائقین میں بے حد مقبول رہا تھا۔ اس سیزن کی فاتح عرفی جاوید اور نکیتا لوتھر تھیں، جنہوں نے ۷۰؍ لاکھ روپے کی انعامی رقم اپنے نام کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:اداکارہ سونالی بیندرے اب فلم پریزنٹربنیں، فلم ’سولہ‘ سے سنیما کے نئے سفر کا آغاز
بین الاقوامی فارمیٹ پر مبنی شو
’’دی ٹریٹرز‘‘ عالمی شہرت یافتہ ریئلٹی فارمیٹ کا ہندوستان ورژن ہے، جسےآلی تھری میڈیا انٹرنیشنل کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس فارمیٹ کو بافٹا اور ایمی ایوارڈ جیسے عالمی اعزازات بھی مل چکے ہیں جبکہ ہندوستانی ورژن کو دھارمیٹک انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔کرن جوہر ایک بار پھر اس سنسنی خیز ریئلٹی شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے، جہاں مقابلہ کنندگان کو ذہانت، حکمت عملی اور اعتماد کے امتحان سے گزرنا ہوگا۔