• Mon, 14 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرن سنگھ نے ۲؍آئی ٹی ایف ایم ۔۱۵؍خطاب جیت لئے

Updated: September 14, 2026, 2:21 PM IST | Agency | Chandigarh

راؤنڈ گلاس ٹینس اکیڈمی کے ایتھلیٹ کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف سرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے انڈونیشیا کے بالی میں بالی بیچ کنٹری کلب میں کھیلے گئے آئی ٹی ایف ایم ۱۵؍عمان مینس ورلڈ ٹینس چمپئن شپ میں مسلسل دوسرے ہفتے اپنا دوسرا سنگلز خطاب جیت لیا ہے۔

Indian tennis player Karan Singh (left) receiving an award. Photo: INN
ہندوستان کے ٹینس کھلاڑی کرن سنگھ(بائیں)ایورڈ لیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این
راؤنڈ گلاس ٹینس اکیڈمی کے ایتھلیٹ کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف سرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے انڈونیشیا کے بالی میں بالی بیچ کنٹری کلب میں کھیلے گئے آئی ٹی ایف ایم ۱۵؍عمان مینس ورلڈ ٹینس چمپئن شپ میں مسلسل دوسرے ہفتے اپنا دوسرا سنگلز خطاب جیت لیا ہے۔
 
 
کرن نے گزشتہ ہفتے اسی مقام پر ایم ۱۵؍ ٹورنامنٹ میں سنگلز خطاب جیتا تھا اور ان مسلسل ۲؍ خطابی فتوحات کے دم پر انہوں نے ۳۰؍ رینکنگ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ اس جیت کے ساتھ، کرن کے نام اب سنگلز میں کل ۵؍ اور ڈبلز میں ۳؍ خطابات ہو گئے ہیں۔۲۳سالہ ہندوستانی کھلاڑی نے ہارڈ کورٹ پر کھیلے گئے ایک انتہائی سخت فائنل مقابلے میں امریکہ کے چانگ (اے ٹی پی ۱۲۹۶) کو ۵۔۷،۵۔۷؍سے ہرا کر کامیابی کے ساتھ اپنے خطاب کا دفاع کیا۔
خطابی مقابلے کے سفر میں، پانچویں سیڈ کرن نے کوارٹر فائنل میں ہیڈن جونز (اے ٹی پی ۱۴۷۵)کو ۵۔۷،۱۔۶؍سے شکست  دی۔ اس کے بعد سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ راؤنڈ گلاس ٹینس اکیڈمی کے ہی ساتھی اور چوتھی سیڈ  دگوجے پرتاب سنگھ (اے ٹی پی ۵۵۷) سے ہوا۔  جہاں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK