Updated: September 14, 2026, 2:24 PM IST
|
Agency
| Budapest
امریکی رنر کینی بیڈناریک نے ورلڈ ایتھلیٹکس الٹیمیٹ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کی ۱۰۰؍ میٹر دوڑ کا خطاب اپنے نام کیا۔
کینی بیڈناریک۔ تصویر: آئی این این
امریکی رنر کینی بیڈناریک نے ورلڈ ایتھلیٹکس الٹیمیٹ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کی ۱۰۰؍ میٹر دوڑ کا خطاب اپنے نام کیا۔ اولمپکس میں ۲۰۰؍میٹر دوڑ میں ۲؍ بار کے سلور میڈلسٹ بیڈناریک نے اس مقابلے میں ۹ء۸۵؍ سیکنڈ کے وقت کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ یہ اس سیزن کا ان کا بہترین وقت تھا۔ جمائیکا کے اوبلیک سیول (۹ء۹۰؍سیکنڈ) دوسرے اور امریکہ کے رونی بیکر (۹ء۹۳؍سیکنڈ) وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
جیتنے کے بعد متعدد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بیڈناریک نے کہا’’یہ میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے کیونکہ مقابلہ بہت سخت تھا۔ اتنے مضبوط کھلاڑیوں کے درمیان جیت حاصل کرنا واقعی ایک بڑی بات ہے۔‘‘جب ان سے پوچھا گیا کہ آخر کار کوئی خطاب جیتنے پر کیسا محسوس ہو رہا ہے، تو انہوں نے کہا’’مجھے یقیناً راحت محسوس ہو رہی ہے کیونکہ گزشتہ چند برسوں سے بس سلور، سلور اور سلور ہی مل رہا تھا۔ اتنے اچھے ایونٹ میں جیت حاصل کرنا واقعی بہت معنی رکھتا ہے، کیونکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ میں گولڈ میڈل جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔