Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیٹ ڈگلس نے فری اسٹائل اسٹروک میں ۵۰؍ میٹر مقابلے میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا

Updated: June 20, 2026, 12:30 PM IST | Indianapolis

دو بار کی اولمپک چیمپئن کیٹ ڈگلس نے فری اسٹائل اسٹروک ۵۰؍ میٹر تیراکی مقابلے میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

Kate Douglass. Photo: INN
کیٹ ڈگلس۔ تصویر: آئی این این

 دو بار کی اولمپک چیمپئن کیٹ ڈگلس نے فری اسٹائل اسٹروک ۵۰؍ میٹر تیراکی مقابلے میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔  انڈیانا یونیورسٹی نیٹٹوریم میں ڈگلس نے جمعہ کو پرو سویم سیریز ۲۰۲۶ء میں فری اسٹائل اسٹروک ۵۰؍ میٹر تیراکی مقابلہ۵۹ء۲۳؍  سیکنڈ کے وقت کے ساتھ اپنے نام کیا۔ جب نیویارک کے پیلہیم کی ۲۴؍ سالہ اس تیراک نے سویڈن کی اسٹار سارا سوجوسٹرام کا ۲۰۲۳ء ورلڈ ایکواٹکس چیمپئن شپ کا۶۱ء۲۳؍ سیکنڈ کا پچھلا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈگلس کو خود بھی یقین نہیں ہو رہا تھا کہ پول میں کیا ہوا ہے؛ وہ پانی میں تیرتے ہوئے اس پل کا پورا لطف لے رہی تھیں۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kate Douglass (@kaatedouglass)

انہوں نے رنر اپ گریچین والش (جنہوں نے ۷۸ء۲۳؍  سیکنڈ کا وقت لیا) سے کچھ ملی سیکنڈ پہلے ہی دیوار کو چھولیا۔ حالاں کہ والش نے ۹۱ء۲۳؍سیکنڈ کا پرانا امریکی ریکارڈ توڑا - جو ان کے اور ڈگلس کے نام مشترکہ طور پر تھا - لیکن یہ اس شاندار تیراکی کو پیچھے چھوڑنے کے لیے کافی نہیں تھا، جس کی بدولت ڈگلس اب ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئی ہیں۔ ریس کے فوراً بعد والش نے بھی ان کی تعریف کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایران ورلڈ کپ سفری پابندیوں کے معاملے پر فیفا سے شکایت کرے گا

امریکی تیراکی کی تاریخ کی ان دو سب سے تیز خواتین کے بعد اینا مویش فنش لائن تک پہنچیں۔ وہ ۲۰ء۲۴؍ سیکنڈ کے وقت کے ساتھ ۲۴؍ سیکنڈ کی رکاوٹ کو پار نہیں کر سکیں۔ ان کے ٹھیک پیچھے چھ بار کی اولمپک میڈلسٹ ٹوری ہسک ۲۷ء۲۴؍ سیکنڈ کے وقت کے ساتھ رہیں۔ مقابلہ کے بعد ڈگلس نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ میں ابھی بھی صدمے میں ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کہوں۔ مجھے سچ میں امریکی ریکارڈ توڑنے کی امید تھی، لیکن - واہ - میں سچ میں بہت پرجوش ہوں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK