جاپان نے ۲۲؍ ستمبر کو سانو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی۲۰؍ عالمی چیمپئن ہندوستان کے خلاف ہونے والے واحد ٹی۲۰؍ میچ کے لیے ایشیائی کھیلوں میں شرکت کرنے والی ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔ ٹیم کی قیادت کینڈل کاڈوواکی فلیمنگ کریں گے۔
EPAPER
Updated: September 08, 2026, 4:06 PM IST | Tokyo
جاپان نے ۲۲؍ ستمبر کو سانو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی۲۰؍ عالمی چیمپئن ہندوستان کے خلاف ہونے والے واحد ٹی۲۰؍ میچ کے لیے ایشیائی کھیلوں میں شرکت کرنے والی ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔ ٹیم کی قیادت کینڈل کاڈوواکی فلیمنگ کریں گے۔
جاپان نے ۲۲؍ ستمبر کو سانو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی۲۰؍ عالمی چیمپئن ہندوستان کے خلاف ہونے والے واحد ٹی۲۰؍ میچ کے لیے ایشیائی کھیلوں میں شرکت کرنے والی ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔ ٹیم کی قیادت کینڈل کاڈوواکی فلیمنگ کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:راہل دراوڑ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل
🇯🇵🔥 HISTORY IN THE MAKING! 🔥🇮🇳
— 一般社団法人 日本クリケット協会| JCA Japan Cricket Association (@CricketJapan) September 4, 2026
史上初めて、日本🇯🇵とインド🇮🇳が日本の佐野国際クリケット場でT20インターナショナルの舞台で対戦します。!チケット情報や視聴方法については、近日中にお知らせします。🔥#japancricket #クリケット #India #JPNvIND #SuzukiCup2026 pic.twitter.com/sAZKECWZQS
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق جاپان نے ایشیائی کھیلوں کی تیاری کے پیش نظر ان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جو آئی سی سی کے قوانین کے تحت ٹی ۲۰؍ کھیلنے کے اہل ہیں، لیکن ایشیائی کھیلوں کے ضوابط کے تحت اہل نہیں ہیں۔ ۲۱؍ سالہ اسپن آل راؤنڈر جیک کسودا-نائرن کو پہلی بار قومی ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ ۲۰۲۳ء میں تین ٹی۲۰؍ میچ کھیلنے والے سُیوشی تاکادا کی واپسی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: دلیپ ٹرافی فائنل:ایشان کشن ٹرپل سنچری سے محروم ، ایسٹ زون نے ۷۰۸؍ رنز بنائے
کینڈل کاڈوواکی-فلیمنگ جاپان کے اہم بلے باز ہیں اور ۵۴؍ ٹی۲۰؍ اننگز میں ۱۸۷۱؍ رنز بناچکے ہیں۔ ابراہیم تاکاہاشی اور ڈیکلان سوزوکی میک کومب ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں، جنہوں نے بالترتیب ۵۶؍ اور ۵۴؍ ٹی۲۰؍ میچ کھیلے ہیں۔
ہندوستان اور جاپان کے درمیان یہ تاریخی مقابلہ سوزوکی کپ کے تحت کھیلا جائے گا اور دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کی۷۵؍ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز بھی ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ٹیمیں بین الاقوامی کرکٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ اسپورٹ۷۵؍ پہل کا بھی پہلا قدم ہوگا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔