• Mon, 12 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کھیلو انڈیا بیچ گیمز۲۰۲۶ء کا اختتام، ۱۱؍ تمغوں کے ساتھ کرناٹک چمپئن بنا

Updated: January 12, 2026, 2:31 PM IST | Agency

کرناٹک نے اوپن واٹر سوئمنگ میں جیتے گئے تینوں سونے کے تمغوں کی بدولت مجموعی طور پر ۳؍ سونے، ۲؍ چاندی اور ۶؍ کانسے یعنی کل ۱۱؍ تمغوں کے ساتھ دوسرے ایڈیشن کا خطاب اپنے نام کیا،مارشل آرٹ ایونٹ میںمدھیہ پردیش کی یادگار کارکردگی۔

Karnataka team captured the trophy. Picture: INN
کرناٹک کی ٹیم نے ٹرافی پر قبضہ کیا۔ تصویر: آئی این این
کرناٹک کی اشمیتا چندرا اور دھروپد رام کرشنن نے سنیچر کو یہاں گھوگھلا بیچ پر منعقدہ کھیلو انڈیا بیچ گیمز۲۰۲۶ء میں بالترتیب خواتین اور مردوں کی۵؍ کلو میٹر اوپن واٹر سوئمنگ مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت کر اپنی ریاست کو میڈل ٹیبل میں سرفہرست پہنچا دیا۔ کھیلو انڈیا بیچ گیمزکا انعقاد مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو کے انتظامیہ کی جانب سے کیا گیاجبکہ مقابلے اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا (سائی) اور متعلقہ قومی کھیل فیڈریشنز کی تکنیکی نگرانی میں مکمل ہوئے۔ کھیلو انڈیا بیچ گیمز کے دوسرے ایڈیشن میں ۱۱۰۰؍سے زائد کھلاڑیوں نے ۸؍ کھیلوں-والی بال، سوکر، سیپک ٹکرا، کبڈی، پینچک سیلات، اوپن واٹر سوئمنگ، مل کھمب اور رسہ کشی میں حصہ لیا۔ ان میں سے ابتدائی ۶؍ کھیل میڈل ایونٹس تھے اور مجموعی طور پر۳۲؍ سونے کے تمغے داؤ پر تھے۔ چونکہ سرفہرست تینوں ریاستوں نے تین، تین سونے اور دو، دو چاندی کے تمغے حاصل کیے، اس لیے مجموعی درجہ بندی کا فیصلہ کانسے کے تمغوں کی تعداد کی بنیاد پر کیا گیا۔ کرناٹک نے اوپن واٹر سوئمنگ میں جیتے گئے تینوں سونے کے تمغوں کی بدولت مجموعی طور پر تین سونے، دو چاندی اور ۶؍ کانسے یعنی کل ۱۱؍ تمغوں کے ساتھ دوسرے ایڈیشن کا خطاب اپنے نام کیا۔
تمل ناڈو تین سونے، دو چاندی اور تین کانسے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ دفاعی چمپئن منی پور تین سونے، دو چاندی اور دو کانسے کے تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔ پینچک سیلات میں شاندار کارکردگی کی بدولت مدھیہ پردیش چوتھے نمبر پر رہا ۔ اس انڈونیشیائی مارشل آرٹ ایونٹ میں سب سے زیادہ ۱۶؍سونے کے تمغے شامل تھے جن میں سے مدھیہ پردیش نے اپنے تمام تمغے-تین سونے، ایک چاندی اور ایک کانسے-یہیں سے حاصل کیے۔میزبان دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو نے دو سونے، دو چاندی اور چار کانسے کے تمغوں کے ساتھ چھٹا مقام حاصل کیا جبکہ ہریانہ (دو سونے، چار چاندی، دو کانسے) پانچویں نمبر پر رہا۔ جموں کشمیر، ادیشہ، ناگالینڈ اور راجستھان نے بھی دو، دو سونے کے تمغے جیت کر ٹاپ۱۰؍ میں جگہ بنائی۔ 
گھوگھلا بیچ پر آخری دن کے مقابلوں سے قبل منی پور کو اپنا خطاب برقرار رکھنے کی امید تھی کیونکہ اس کی مردوں اور خواتین کی بیچ سیپک ٹکرا ٹیمیں ٹرایو ایونٹ میں سونے کی مضبوط دعویدار تھیں۔ جہاں خواتین ٹیم نے مغربی بنگال کو۰-۲؍سے شکست دے کر سونا جیتا، وہیں مردوں کے ٹرایو فائنل میں تمل ناڈو نے منی پور کو۱-۲؍سے ہرا کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ اس سے قبل، اشمیتا چندرا نے جمعہ کو جیتے گئے خواتین  کے ۱۰؍ کلو میٹر اوپن واٹر سوئمنگ کے سونے کے تمغے کے بعد ۵؍ کلو میٹر ایونٹ میں بھی فتح حاصل کر کے ڈبل مکمل کیا ۔ ۵؍ کلو میٹر ریس میں اشمیتا نے ۱۱:۳۵:۱؍ سیکنڈ کا وقت لے کرمہاراشٹر کی دکشا یادو ۵۳:۳۵:۱؍ سیکنڈ کو پیچھے چھوڑا، جبکہ کرناٹک کی آسرا سدھیر نے۱۴:۳۹:۱؍سیکنڈ کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ مردوں کے ۵؍ کلو میٹر مقابلے میں کرناٹک کے دھروپد رام کرشنن  نے ۱۰؍کلو میٹر کے فاتح اتر پردیش کے انوراگ سنگھ کو محض ۵؍ سیکنڈ کے فرق سے شکست دے کر ریاست کیلئے تیسرا سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ دھروپد  نے۳۳:۲۱:۱سیکنڈ کا وقت لیا جبکہ کرناٹک ہی کے پرشانت ایچ ایم نے۳۴:۲۴:۱سیکنڈ کے ساتھ کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK