• Mon, 12 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ اوتار ۳‘‘: زو سلڈانا آل ٹائم سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بن گئیں

Updated: January 12, 2026, 4:04 PM IST | New York

جیمس کیمرون کی فلم ’’ اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ نے دنیا بھر کے باکس آفس پر۲ء۱؍ بلین ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کیا، جس سے وہ ٹائٹینک (۱۹۹۷ء)، اوتار (۲۰۰۹ء)، اوتار: دی وے آف واٹر (۲۰۲۲ء) جیسی فلموں سمیت لگاتار چار بلین ڈالر کی بلاک بسٹر فلمیں بنانے والے واحد فلمساز بن گئے۔

Zoe Saldana.Photo:INN
زو سلڈانہ۔ تصویر:آئی این این

جیمس کیمرون کی فلم ’’ اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ نے دنیا بھر کے باکس آفس پر۲ء۱؍ بلین ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کیا، جس سے وہ ٹائٹینک (۱۹۹۷ء)، اوتار (۲۰۰۹ء)، اوتار: دی وے آف واٹر (۲۰۲۲ء)  جیسی فلموں سمیت لگاتار چار بلین ڈالر کی بلاک بسٹر فلمیں بنانے والے واحد فلمساز بن گئے۔ اس کے ساتھ زو سلڈانا نے اسکارلیٹ جوہانسن  کو ہرا کر اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکار بن کر تاریخ رقم کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ کی اگست میں ریلیز کی تصدیق

اب تک کے سات سب سے زیادہ  کمانے والی فلموں  میں سے زو سلڈانا نے ان میں سے چار میں اداکاری کی ہے جن میں اوتار، اوتار: دی وے آف واٹر، اوینچرز :اینڈ گیم اور اوینچرز انفینینی وار شامل ہیں ۔ ان  کے دوسرے بڑے کمانے والے پر وجیٹ میں  گارڈینز آف دی گلیکسی ٹرائیلوجی اور اسٹار ٹریک ان ٹو ڈارکنیس شامل ہیں ۔
 ذیل میں اب تک کے ۱۰؍ سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست دیکھیں:
زوسلڈانا:( اوتار، اوتار: فائر اینڈ ایش، ایوینجرز: اینڈگیم )
اسکارلیٹ جوہانسن:( ایوینجرز: اینڈگیم، جوراسک ورلڈ ری برتھ )
سیموئیل ایل جیکسن: ( ایوینجرز: اینڈگیم، ایونجرز: انفینٹی وارز، اسٹار وار:   ریوینج آف دی سیتھ )
رابرٹ ڈاؤنی جونیئر:(اوینجرز: اینڈ گیم، ایونجرز: انفینٹی وارز، اسٹار وار اور اوپن ہیمر) 
کرس پریٹ :( ایوینجرز: اینڈگیم، دی سپر ماریو برادرز مووی )
 ٹام کروز :( مشن: امپاسیبل  فائنل ریکوننگ، ٹاپ گن: ماورک )
کرس ہیمسورتھ :(اوینجرز: اینڈ گیم، تھور:  رنگاروک ) 
ون ڈیزل:( فاسٹ اینڈ فیوریس ۷، ایونجرز: اینڈگیم )
 کرس ایونز:( ایوینجرز: اینڈگیم، ایونجرز: انفینٹی وار )
ڈوین جانسن:( فاسٹ اینڈ فیوریس ۷، جومانجی:  ویلکم  ٹو جنگل  )

یہ بھی پڑھئے:ارجنٹائنا نے سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا منصوبے روک دیا

 یہ ممکن ہے کہ اس سال کے آخر تک، رابرٹ ڈاؤنی جونیئراوینجرز:ڈومس ڈے  کی ریلیز کے ساتھ دوبارہ سرفہرست مقام حاصل کر سکتے ہیں یا وہ یقینی طور پراوینجرز : سکریٹ وارز  کے ساتھ ۲۰۲۷ء کے آخر تک ٹاپ پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK