راجستھان کے رائیڈرس نے انفرادی ٹائم ٹرائل میں اپنی طاقت دکھائی اور ۶؍ میں سے ۵؍ تمغے اپنے نام کئے، جن میں ۲؍ طلائی شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: May 14, 2025, 12:12 PM IST | Agency | Patna
راجستھان کے رائیڈرس نے انفرادی ٹائم ٹرائل میں اپنی طاقت دکھائی اور ۶؍ میں سے ۵؍ تمغے اپنے نام کئے، جن میں ۲؍ طلائی شامل ہیں۔
بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے مرین ڈرائیو پر منگل کو کھیلو انڈیا یوتھ گیمز۲۰۲۵ء کی روڈ سائیکلنگ مقابلوں میں راجستھان کے سائیکلسٹوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔منگل کو پٹنہ میں ٹھنڈی ہواؤں اور ناظرین کی بڑی بھیڑ کے درمیان راجستھان کے رائیڈرس نے انفرادی ٹائم ٹرائل میں اپنی طاقت دکھائی اور ۶؍ میں سے ۵؍ تمغے اپنے نام کئے، جن میں ۲؍ طلائی، ایک چاندی اور ۲؍ کانسہ شامل ہیں۔ لڑکوں کی۳۰؍ کلومیٹر کی سنسنی خیز ریس میں تو راجستھان کے بیٹوں نے کلین سویپ کر دیا۔
دونوں ہی زمرے میں مہاراشٹر کی جول گنجم نارکر واحد ایسی رائیڈر رہیں جنہوں نے راجستھان کے غلبے کو چیلنج کیا۔ نارکر نے۲۰؍ کلومیٹر کی ریس ۳۲؍ منٹ اور۴۹ء۲۹۱؍ سیکنڈ (اوسط رفتار ۳۶ء۶؍ کلومیٹر فی گھنٹہ) میں مکمل کر کے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ لیکن طلائی تمغہ راجستھان کی منجو چودھری نے اپنے نام کیا۔ بیکانیر میں پریکٹس کرنے والی باڑمیر کی اس بیٹی نے۳۲؍ منٹ ۱۵ء۱۴۲؍ سیکنڈ (اوسط رفتار۳۷ء۲؍ کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ منجو کا یہ پہلا کھیلو انڈیا یوتھ گیمز ہے اور وہ صرف روڈ ریسنگ میں ہی حصہ لیتی ہیں۔ منجو کی ٹیم کی ساتھی رکمنی بھی پیچھے نہیں رہیں اور انہوں نے۳۳؍ منٹ۴۰ء۲۳۳؍ سیکنڈ (اوسط رفتار ۳۵ء۶؍ کلومیٹر فی گھنٹہ) میں ریس مکمل کر کے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔