مردوں کے سنگلز فائنل میں سری کانت کو دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی چین کے لی شیفینگ نے۳۶؍ منٹ میں زیر کیا۔
EPAPER
Updated: May 26, 2025, 1:03 PM IST | Agency | Kuala Lumpur
مردوں کے سنگلز فائنل میں سری کانت کو دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی چین کے لی شیفینگ نے۳۶؍ منٹ میں زیر کیا۔
اسٹار ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی کدامبی سری کانت کو اتوار کو ملائیشیا ماسٹرس۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اتوار کو یہاں کھیلے جانے والے مردوں کے سنگلز فائنل میں بیڈمنٹن درجہ بندی میں ۶۵؍ ویں نمبر پر موجود کدامبی سری کانت کو دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی چین کے لی شیفینگ نے۳۶؍ منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں سیدھے گیمز میں۱۱۔۲۱، ۹۔۲۱؍ سے شکست دے دی۔ لی شیفینگ کے خلاف ۵؍میچوں میں اسٹار کدامبی سری کانت کی یہ چوتھی شکست ہے۔
میچ کا آغاز ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے پہلے پوائنٹ کے ساتھ کیا لیکن شیفینگ نے پھر سری کانت پر دباؤ ڈالنا شروع کیا۔ چینی کھلاڑی نے کدامبی کو آسانی سے دونوں سیٹ میں زیر کیا اور چمپئن شپ پر قبضہ کرلیا۔