انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے ۴۹؍ ویں مقابلے میں سن رائزرز حیدرآباد نے اپنی دھواں دھار بیٹنگ اور عمدہ بولنگ کی بدولت پنجاب کنگز کو ۳۳؍ رنز سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: May 07, 2026, 5:07 PM IST | New Delhi
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے ۴۹؍ ویں مقابلے میں سن رائزرز حیدرآباد نے اپنی دھواں دھار بیٹنگ اور عمدہ بولنگ کی بدولت پنجاب کنگز کو ۳۳؍ رنز سے شکست دے دی۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے ۴۹؍ ویں مقابلے میں سن رائزرز حیدرآباد نے اپنی دھواں دھار بیٹنگ اور عمدہ بولنگ کی بدولت پنجاب کنگز کو ۳۳؍ رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی حیدرآباد ۱۴؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے، جبکہ پنجاب کنگز کو مسلسل تیسری ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
𝐑𝐈𝐒𝐄𝐑𝐒 BY THE NAME. 𝐑𝐈𝐒𝐄𝐑𝐒 BY THE GAME. 🔝🫡 pic.twitter.com/7haaT3ytEz
— SunRisers Hyderabad (@SunRisers) May 6, 2026
پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جو حیدرآباد کے بلے بازوں نے غلط ثابت کر دیا۔ ابھیشیک شرما (۳۵؍رن) اور ٹریوس ہیڈ (۳۸؍رن) نے اوپننگ میں برق رفتار شروعات فراہم کی۔ تاہم، اصل تباہی ہینرک کلاسن اور ایشان کشن نے مچائی۔ہینرک کلاسن نے ۴۳؍ گیندوں پر ۶۹؍ رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھئے:پیرس سینٹ جرمین کا جادو چل گیا، عثمان کے گول سے فائنل میں داخل
ایشان کشن ۳۲؍گیندوں پر ۵۵؍رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیتیش ریڈی نے آخری لمحات میں ۱۳؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۲۹؍ رنز جوڑے۔ پنجاب کے فیلڈرز نے میچ کے دوران کئی کیچز چھوڑے اور اسٹمپنگ کے مواقع گنوائے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حیدرآباد نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۴؍ وکٹ پر ۲۳۵؍ رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا۔
۲۳۶؍ رنز کے بڑے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے پنجاب کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی۔ صرف ۴؍ رنز کے اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شریاس ایر بھی صرف ۵؍ رنز بنا سکے۔ ایک وقت پر پنجاب کی آدھی ٹیم بکھر چکی تھی، لیکن کوپر کونلی نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا۔
یہ بھی پڑھئے:’’مائیکل‘‘ بایوپک کے بعد مائیکل جیکسن کے گانے دوبارہ عالمی چارٹس پر چھا گئے
کونلی نے آئی پی ایل کی اپنی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے محض ۵۹؍ گیندوں پر ۷؍ چوکوں اور ۸؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۱۰۷؍ رنز بنائے، لیکن دوسرے اینڈ سے تعاون نہ ملنے کے باعث وہ ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔ مارکس اسٹونیس (۲۸؍رن) اور سورینش شیڈگے (۲۵؍رن) نے کچھ مزاحمت کی، لیکن پوری ٹیم ۲۰؍ اوورز میں ۷؍ وکٹ پر ۲۰۲؍ رنز ہی بنا سکی۔سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور شیوانگ کمار نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ ایشان ملنگا، نیتیش ریڈی اور ثاقب حسین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس بڑی جیت کے بعد حیدرآباد کی ٹیم اب پلے آف کی دوڑ میں سب سے مضبوط پوزیشن پر آ گئی ہے، جبکہ پنجاب کنگز کے لیے اگلے مرحلے کی راہ مشکل ہوتی جا رہی ہے۔