رگھوونشی اور رنکو سنگھ نے اچھی بلے بازی کی۔ دہلی کے بلے باز ناکام رہے۔
EPAPER
Updated: May 01, 2025, 12:11 PM IST | Agency | New Delhi
رگھوونشی اور رنکو سنگھ نے اچھی بلے بازی کی۔ دہلی کے بلے باز ناکام رہے۔
انگکرش رگھوونشی (۴۴)، رنکو سنگھ (۳۶؍رن)، اجنکیا رہانے کی شاندار اننگز کے بعد ورون چکرورتی (۲؍ وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے منگل کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۵ء کے ۴۸؍ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو ۱۴؍ رن سے شکست دے دی۔۲۰۵؍رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس کی شروعات خراب رہی، پہلے ہی اوور میں اوپنر ابھیشیک پوریل (۴) کا وکٹ گنوادیا ۔ اس کے بعد کرون نائر بلے بازی کیلئے آئے اور فاف ڈو پلیسس کے ساتھ دوسرے وکٹ کیلئے ۳۹؍ رن جوڑے۔ ۵؍ویں اوور میں ویبھو اروڑہ نے کرون نائر (۱۵) کو آؤٹ کرتے ہوئے کولکاتا کو دوسری کامیابی دلائی۔ کے ایل راہل ۷؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان اکشر پٹیل بیٹنگ کیلئے آئے اور فاف ڈو پلیسس کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھے وکٹ کیلئے ۷۶؍ رن جوڑے۔ سنیل نارائن نے۱۴؍ویں اوور میں اکشر پٹیل کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اکشر پٹیل نے۲۳؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۴۳؍ رن بنائے۔ اسی اوور میں نارائن نے ٹرسٹن اسٹبس (ایک) کو آؤٹ کرکے دہلی کو پانچواں جھٹکا دیا۔ فاف ڈو پلیسس نے۴۵؍ گیندوں پر۷؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۶۲؍ رن بنائے۔ انہیں بھی سنیل نارائن نے آؤٹ کیا۔
۱۸؍ویں اوور میں ورون چکرورتی نے آشوتوش شرما (۷؍رن) اور مشیل اسٹارک (صفر) کو آؤٹ کر کے میچ پر کولکاتا کی گرفت مضبوط کردی۔ آندرے رسل نے۲۰؍ویں اوور میں وپرج نگم کو آؤٹ کر کے دہلی کو ۹؍واں جھٹکا دیا۔ وپرج نگم نے۱۹؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۳۸؍رن بنائے۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹ پر صرف۱۹۰؍ رن بنا سکی اور۱۴؍ رن سے میچ ہار گئی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی جانب سے سنیل نارائن نے ۳؍ اور ورون چکرورتی نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ انوکول رائے اور ویبھو اروڑہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل دہلی کیپٹلس کے کپتان اکشر پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کی بیٹنگ کیلئے اتری رحمان اللہ گرباز اور سنیل نارائن کی جوڑی نے پہلے وکٹکیلئے ۴۸؍ رن بنائے۔ تیسرے اوور میں مشیل اسٹارک نے رحمن اللہ گرباز کو۱۲؍ گیندوں پر۲۶؍ رن پر آؤٹ کرکے دہلی کو پہلی کامیابی دلائی۔ ۷؍ویں اوور میں وپرج نگم نے پھر سنیل نارائن۱۶؍ گیندوں پر۲۷؍رن کو آؤٹ کیا۔