Updated: April 19, 2026, 10:07 PM IST
| Kolkata
کولکاتا نائٹ رائڈرز ( کے کے آر) نے ایک ہارے ہوئے میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے راجستھان رائلز (آر آر) کو ۴؍وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ رنکو سنگھ کی ناقابلِ شکست نصف سنچری اور انوکول رائے کے ساتھ ان کی ۷۶؍ رنز کی شراکت نے ایڈن گارڈنز میں موجود ہزاروں شائقین کے دل جیت لیے۔
کولکاتا نائٹ رائڈرز ( کے کے آر) نے ایک ہارے ہوئے میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے راجستھان رائلز (آر آر) کو ۴؍وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ رنکو سنگھ کی ناقابلِ شکست نصف سنچری اور انوکول رائے کے ساتھ ان کی ۷۶؍ رنز کی شراکت نے ایڈن گارڈنز میں موجود ہزاروں شائقین کے دل جیت لیے۔
۱۵۶؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کے کے آر کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی۔ پہلی ہی گیند پر ٹم سیفرٹ اور دوسرے اوور میں کپتان اجنکیا رہانے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کیمرون گرین (۲۷؍رن) اور رومن پاویل (۲۳؍رن) نے کچھ مزاحمت کی لیکن ۸۵؍ رنز پر ۶؍ وکٹیں گرنے کے بعد کولکاتا کی شکست یقینی نظر آ رہی تھی۔
ایسے نازک وقت پر رنکو سنگھ نے اپنی روایتی ہمت دکھائی۔ انہوں نے محض ۳۴؍ گیندوں پر ۵؍چوکوں اور ۲؍چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۵۳؍ رنز بنائے۔ ان کا بھرپور ساتھ انوکول رائے نے دیا جنہوں نے ۱۶؍ گیندوں پر ۲۹؍ رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ میچ کا اختتام رنکو سنگھ کے برجیش شرما کو لگائے گئے ایک فلک بوس چھکے سے ہوا، جس کے ساتھ ہی کولکاتا نے دو گیندیں قبل ہدف حاصل کر لیا۔
اس سے قبل راجستھان رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویبھو سوریہ ونشی (۴۶؍رن) اور یشسوی جیسوال (۳۹؍رن) کے درمیان ۸۱؍ رنز کی اوپننگ شراکت کی بدولت اچھا آغاز کیا تھا، لیکن کولکاتا کے بولرز ورون چکرورتی اور کارتک تیاگی (۳۔۳؍ وکٹ) نے راجستھان کو ۱۵۵؍ رنز تک محدود کر دیا۔ راجستھان کی جانب سے رویندر جڈیجا نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ جوفرا آرچر، ناندرے برگر اور روی بشنوئی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، لیکن وہ رنکو سنگھ کے طوفان کو روکنے میں ناکام رہے۔
یہ سات میچوں میں کولکاتا نائٹ رائڈرز کی پہلی فتح ہے، جس نے پوائنٹس ٹیبل پر ان کی پوزیشن کو کچھ سہارا دیا ہے۔ رنکو سنگھ ایک بار پھر فنشر کے طور پر ابھرے اور اپنی ٹیم کو بحران سے نکال کر تاریخی جیت دلائی۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے اہم مقابلے میں راجستھان رائلز ( آر آر) نے ٹاس جیت کرکے کے آر کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۹؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۵۵؍ رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ہے۔ کولکاتا نائٹ رائڈرز کے گیند بازوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے راجستھان کے بلے بازوں کو بڑے اسکور سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’وہیل آف فارچیون انڈیا‘‘ کا نیا سیزن،اکشے کمار میزبان کی حیثیت سے آئیں گے
راجستھان رائلز کی جانب سے اوپننگ جوڑی ویبھو سوریہ ونشی اور یشسوی جیسوال نے میدان کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو زبردست آغاز فراہم کیا۔ دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے محض ۹؍ اوورز میں ۸۱؍ رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ویبھو سوریہ ونشی نے ۲۸؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۴۶؍ رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ جیسوال نے ۲۹؍ گیندوں پر ۳۹؍ رنز بنائے، جس میں ۴؍ چوکے اور۲؍ چھکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھئے:میدانِ جنگ تیار، حریف بے قرار! ممبئی انڈینز کی دھاک یا گجرات کا ناقابلِ تسخیر دفاع؟
میچ کا پانسہ اس وقت پلٹا جب کولکاتا کے اسپنر ورون چکرورتی نے ویبھو سوریہ ونشی کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد راجستھان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ورون چکرورتی نے کپتان ریان پراگ (۱۲؍رن) اور دھرو جریل (۵؍رن) کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔ سنیل نارائن نے خطرناک یشسوی جیسوال اور ڈونوون فریرا (۷؍رن) کی وکٹیں حاصل کر کے رنز کی رفتار پر بریک لگا دیا۔ اننگز کے آخری لمحات میں کارتک تیاگی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رویندر جڈیجا (۹) اور روی بشنوئی (صفر ) کو آؤٹ کیا۔ راجستھان کی پوری ٹیم اس دباؤ سے نہ نکل سکی اور مقررہ اوورز میں صرف ۱۵۵؍ رنز ہی بنا پائی۔