Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Updated: June 03, 2025, 12:26 PM IST | Agency | Cape Town

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن نے پیر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کلاسن نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

Heinrich Klaasen. Picture: INN
ہینرک کلاسن۔ تصویر: آئی این این

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن نے پیر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کلاسن نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ کلاسن نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ اب انہوں نے ون ڈے اور ٹی ۲۰؍ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ انہوں نے ۲۰۱۸ء میں جنوبی افریقہ کیلئے کرکٹ میں  آغاز کیا تھا۔ کلاسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لکھاکہ ’’یہ میرے لئے ایک افسوسناک دن ہے کیونکہ میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ مجھے یہ فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگا کہ میرے اور میرے کنبہ کے مستقبل کیلئے کیا بہتر ہوگا۔ یہ واقعی ایک بہت مشکل فیصلہ تھا، لیکن ساتھ ہی میں اس فیصلے سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔‘‘ انہوں نے جنوبی افریقہ کیلئے ۴؍ ٹیسٹ،۶۰؍ ون ڈے اور۵۸؍ ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ انہوں نے ٹیسٹ میں۱۰۴؍ رن، یکروزہ میں۲۱۴۱؍ رن اورٹی ۲۰؍ میں ایک ہزار رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK