انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں ورا ٹ کوہلی، جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل کی واپسی ہوئی ہے۔
EPAPER
Updated: June 21, 2026, 8:03 PM IST | Mumbai
انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں ورا ٹ کوہلی، جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل کی واپسی ہوئی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں ورا ٹ کوہلی، جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل کی واپسی ہوئی ہے۔ تاہم رویندر جڈیجا کو ابھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ ٹیم میں وراٹ کوہلی کا انتخاب ان کی فٹنیس سے مشروط رکھا گیا ہے۔ اگر وہ مکمل طور پر فٹ قرار پاتے ہیں تو سیریز میں حصہ لیں گے۔دوسری جانب افغانستان کے خلاف چنئی میں تیسرے ون ڈے میں سنچری بنانے والے یشسوی جیسوال کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی جبکہ حال ہی میں ہندوستان کے لیے متاثرکن آغاز کرنے والے ہرش دوبے اور پرنس یادو بھی منتخب نہیں ہو سکے۔ البتہ گرنور برار کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:دپیکا کی وجہ سے رنبیرنے ’’کاک ٹیل ‘‘ میں کام سے انکار کردیا تھا: سیف علی خان
کوہلی، بمراہ اور اکشر کی واپسی کے لیے یشسوی جیسوال، ہرش دوبے اور پرنس یادو کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈرز کے طور پر واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل اور نتیش کمار ریڈی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ اسپن شعبے میں بھی یہ اہم آپشن ہوں گے۔تیز گیندبازی کی ذمہ داری جسپریت بمراہ، پرسدھ کرشنا، ہرشیت رانا، عرشدیپ سنگھ اور گرنور برار کے کندھوں پر ہوگی۔بی سی سی آئی نے یہ بھی بتایا کہ ورون چکرورتی بائیں پیر کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور فی الحال بنگلورو میں واقع سینٹر آف ایکسیلنس میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی۲۰؍ سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
🚨 News 🚨
— BCCI (@BCCI) June 21, 2026
India’s ODI squad for the England tour announced.
𝗡𝗢𝗧𝗘: Varun Chakaravarthy has been ruled out of the Ireland T20I Series as he continues his rehab at the BCCI COE.
More Details ▶️ https://t.co/wOdXTQqJto #TeamIndia | #ENGvIND pic.twitter.com/t0GypgM4kp
سیریز کا پہلا ون ڈے ۱۴؍ جولائی کو ایجبسٹن میں ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہرساڑھے ۳؍ بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ ۱۶؍ جولائی کو صوفیہ گارڈنز میں شام ساڑھے ۵؍ بجے شروع ہوگا، جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے ۱۹؍ جولائی کو لارڈز میں دوپہر ساڑھے ۳؍ بجے کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:وکرم بھٹ نے ہارر فرنچائز کی چھٹی فلم ’’۱۹۲۰ء کولڈ ونٹر‘‘ کا اعلان کر دیا
انگلینڈ کے خلاف ہندوستانی ون ڈے ٹیم: شبھ من گل (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، شریاس ایئر (نائب کپتان)، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل، نتیش کمار ریڈی، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، پرسدھ کرشنا، ہرشیت رانا، عرشدیپ سنگھ اور گرنور برار۔
آئرلینڈ کے خلاف ٹی ۲۰؍سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم: شریاس ایئر (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، تلک ورما (نائب کپتان)، نتیش کمار ریڈی، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، ہرشیت رانا، عرشدیپ سنگھ، پرنس یادو، ویبھو سوریہ ونشی اور پرسدھ کرشنا۔