Inquilab Logo Happiest Places to Work

کولکاتا کا حملہ! حیدرآباد پر ۷؍ وکٹوں سے شاندار فتح،امیدیں برقرار

Updated: May 03, 2026, 10:08 PM IST | Kolkata

نوجوان بلے باز انگکرش رگھوونشی (۵۹) اور کپتان اجنکیا رہانے (۴۳) کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے اتوار کو کھیلے گئے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۴۵؍ ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو ۱۰؍ گیندیں قبل ۷؍ وکٹوں سے ہرا دیا۔

Kolkata Team Players.Photo:X
کولکاتا کی ٹیم کے کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

 نوجوان بلے باز انگکرش رگھوونشی (۵۹) اور کپتان اجنکیا رہانے (۴۳) کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت کولکاتا  نائٹ رائیڈرز نے اتوار کو کھیلے گئے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۴۵؍ ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو ۱۰؍ گیندیں قبل ۷؍ وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی کے کے آر نے ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری جیت درج کر لی ہے، جبکہ حیدرآباد کو چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۱۶۶؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے شروع سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی۔

 

یہ بھی پڑھئے:۲؍دن میں ہی ’’ایک دن‘‘ کا کام تمام، عامر خان کے بیٹے کا جادو نہ چل سکا


 فن ایلن اور اجنکیا رہانے نے پہلے ۴؍ اوورز میں۴۹؍ رنز جوڑ کر ٹیم کو برق رفتار آغاز فراہم کیا۔ فن ایلن نے ۱۳؍گیندوں پر جارحانہ ۲۹؍ رنز بنائے۔ پہلے اوورز میں وکٹ گرنے کے بعد انگکرش رگھوونشی نے اننگز کو سنبھالا اور۴۷؍ گیندوں پر ۵۹؍رنز (۵؍ چوکے، ۲؍ چھکے) بنا کر ٹیم کو جیت کے قریب پہنچا دیا۔ کپتان رہانے نے ۳۶؍ گیندوں پر ۴۳؍ رنز کی پراعتماد اننگز کھیلی۔ رنکو سنگھ نے ۱۹؍ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر مسلسل دو چوکے لگا کر میچ کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے ۱۱؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۲۲؍ رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھئے:یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک میڈرڈ اوپن کی نئی ملکہ


اس سے قبل، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی سن رائزرز حیدرآباد کی پوری ٹیم ۱۶۵؍ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہیڈ نے محض ۲۸؍ گیندوں پر ۹؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے ۶۱؍ رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ایشان کشن نے ۲۹؍ گیندوں پر۴۲؍ رنز بنائے۔ ایک وقت پر ۹؍اوورز میں ۱۰۵/۲؍ پر موجود حیدرآباد نے اگلے صرف ۶۰؍ رنز پر اپنی بقیہ۸؍وکٹیں گنوا دیں۔ ورون چکرورتی نے۳؍ وکٹیں لے کر حیدرآباد کے مڈل آرڈر کو تباہ کر دیا، جبکہ سنیل نارائن اور کارتک تیاگی نے۲۔۲؍ شکار کیے۔اس جیت کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے۷؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں، جس سے ان کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔ پچ کی دھیمی فطرت کے باوجود کے کے آر کے بیٹرز نے اپنی حکمت عملی اور شاٹ سلیکشن سے ثابت کیا کہ وہ دباؤ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK