یوکرین کی ٹینس اسٹار مارٹا کوسٹیوک نے میڈرڈ اوپن کے فائنل میں میرا آندریوا کوسیدھے سیٹوں میں شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہل اڈبلیو ٹی اے۱۰۰۰؍ خطاب جیت لیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 03, 2026, 7:05 PM IST | Madrid
یوکرین کی ٹینس اسٹار مارٹا کوسٹیوک نے میڈرڈ اوپن کے فائنل میں میرا آندریوا کوسیدھے سیٹوں میں شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہل اڈبلیو ٹی اے۱۰۰۰؍ خطاب جیت لیا ہے۔
یوکرین کی ٹینس اسٹار مارٹا کوسٹیوک نے میڈرڈ اوپن کے فائنل میں میرا آندریوا کوسیدھے سیٹوں میں شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہل اڈبلیو ٹی اے۱۰۰۰؍ خطاب جیت لیا ہے۔ دنیا کی ۲۳؍ ویں نمبر کی کھلاڑی نے اپنی روسی حریف کے خلاف ۳۔۶، ۵۔۷؍ سے کامیابی حاصل کی۔ وہ اسپین کے دارالحکومت میں یہ اعزاز جیتنے والی ٹاپ ۲۰؍ رینکنگ سے باہر کی دوسری کھلاڑی بن گئی ہیں۔
𝑴 🧡 𝑫 𝑹 𝑰 𝑫 🏆@marta_kostyuk | @WTA | #MMOPEN pic.twitter.com/1biohpzZYy
— #MMOPEN (@MutuaMadridOpen) May 2, 2026
ٹورنامنٹ میں ۲۶؍ویں سیڈ کوسٹیوک نے اپنی پہلی بڑی کامیابی کے بعد کہاکہ ’’اس وقت یہاں کھڑے ہونا ایک ناقابل یقین احساس ہے۔ اس مقام تک پہنچنے میں مجھے برسوں لگے۔ میری کامیابی کا رازمستقل مزاجی ہے،ہر دن خود کو تیار کرنا، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔ مجھے خود پر اور اپنی ٹیم پر فخر ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:لا لیگا: بارسلونا ٹائٹل کے قریب، ویاریا ل نے چیمپئن لیگ میں جگہ پکی کر لی
۲۳؍سالہ کوسٹیوک نے شروعات سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور۲۔۴؍ کی برتری حاصل کی۔ اگرچہ انہوں نے پہلا سیٹ پوائنٹ ڈبل فالٹ کی نذر کر دیا، لیکن نویں سیڈ آندریوا کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرا سیٹ پوائنٹ جیت کر برتری حاصل کر لی۔ دوسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ایک موقع پر اسکور ۵۔۶؍ تھا جب ۱۹؍ سالہ آندریوا نے ڈبل فالٹ کیا، جس نے کوسٹیوک کے لیے جیت کی راہ ہموار کر دی۔ کوسٹیوک نے تیسرے چیمپئن شپ پوائنٹ پر فتح اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھئے:لا لیگا: بارسلونا ٹائٹل کے قریب، ویاریا ل نے چیمپئن لیگ میں جگہ پکی کر لی
یہ کوسٹیوک کے کیریئر کا مجموعی طور پر تیسرا اور اس سیزن کا دوسرا ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے دو ہفتے قبل ہی کلے کورٹ پر کھیلا گیا روئن اوپن جیتا تھا۔ دوسری جانب، آندریوا کی ڈبلیو ٹی اے ۱۰۰۰؍ لیول کے تین فائنلز میں یہ پہلی شکست ہے۔مینز ڈبلز کے فائنل میں برطانیہ کے ہنری پیٹن اور فن لینڈ کے ہیری ہیلیووارا کی جوڑی فاتح رہی۔ تیسری سیڈ جوڑی نے فرانسیسی ارجنٹائنی جوڑی مینوئل گینارڈ اور گائیڈو اینڈریوزی کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد۳۔۶، ۶۔۳، ۷۔۱۰؍ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔