• Fri, 13 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ’کوربو، لوربو، جیتبو‘ نعرے کوعملی جامہ پہنایا

Updated: May 28, 2024, 11:35 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) ۲۰۲۴ء کے سیزن کا خاتمہ اتوار کی رات کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے چمپئن بننے کے ساتھ  ہوگیا۔

All the Kolkata players rushed to Venkatesh Iyer and were quick to hug him after achieving a modest target in the IPL final. Iyer scored a half-century. Photo: INN
آئی پی ایل کے فائنل میں معمولی ہدف حاصل کرنےکے بعد کولکاتا کے سبھی کھلاڑی وینکٹیش ایّر کے پاس پہنچ گئے اور انہیں گلے لگانے میں تیزی دکھائی تھی۔ ایّر نے نصف سنچر ی بنائی تھی۔ تصویر : آئی این این

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) ۲۰۲۴ء کے سیزن کا خاتمہ اتوار کی رات کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے چمپئن بننے کے ساتھ  ہوگیا۔ حالانکہ آئی پی ایل کے اس سیزن کا فائنل یکطرفہ کہا جارہا ہے لیکن تیسری بار چمپئن بننے والی ٹیم نے میدان پر زبردست کھیل کے جذبے کو پیش کیا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا مشہور نعرہ ’کوربو، لوربو، جیتبو‘ کو اس ٹیم نے خطابی مقابلے میں صحیح ثابت کردیا۔ حیدرآباد سن رائزرس کو ۸؍وکٹ سے شکست دیتے وقت کولکاتا کے کھلاڑیوں کی سخت محنت نظر آرہی تھی اور ہم یہاں اسے تصویروں کے ذریعہ قارئین کے سامنے پیش کررہے ہیں۔ یہ وہ لمحات ہیں  جن میں کولکاتا کے کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کی مضبوط بلے بازی کی دھجیاں بکھیر دی تھیں۔ 

کولکاتا کےگیندباز ویبھو اروڑہ نے حیدرآباد کو ٹریوس ہیڈ کی شکل میں پہلا جھٹکا دیا۔ ہیڈ صفر پر آ ؤٹ ہوئے تھے۔

آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی مشیل اسٹارک نے ۲؍وکٹ لئے۔

آندرے رسل نے حیدرآباد کے ۳؍ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

آئی پی ایل میں کس کو کتنی رقم ملی ؟
بی سی سی آئی نے آئی پی ایل۲۰۲۴ء کیلئے۴۶ء۵؍ کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ 
کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) آئی پی ایل کا چمپئن  بنا اور اس کو  انعامی رقم کے طور پر۲۰؍ کروڑ روپے ملے۔
 رنر اپ سن رائزرس حیدرآباد(ایس آر ایچ ) کو۱۳؍ کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی ۔  
اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی نے انڈین  پریمیر  لیگ میں سب سے زیادہ۷۴۱؍ رن بنا کر اورنج کیپ جیت لی ہے۔ انہیں اورنج کیپ کے فاتح کے طور پر ۱۵؍ لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔
پنجاب کنگز کے ہرشل پٹیل نے۲۴؍ وکٹ لے کر پرپل کیپ جیتی۔ ہرشل پٹیل کو بھی ۱۵؍ لاکھ روپے ملیں گے۔ 

آئی پی ایل کے فائنل میں کولکاتا کے سبھی کھلاڑیوں نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہر ہ کیا۔