ہندوستان کی اشمیتا چالیہا نے سنیچر کو کوریا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں ہم وطن رکشیتا رامراج کو شکست دے کر خطابی مقابلے میں جگہ بنا لی۔
EPAPER
Updated: August 09, 2026, 2:19 PM IST | Asan-si
ہندوستان کی اشمیتا چالیہا نے سنیچر کو کوریا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں ہم وطن رکشیتا رامراج کو شکست دے کر خطابی مقابلے میں جگہ بنا لی۔
ہندوستان کی اشمیتا چالیہا نے سنیچر کو کوریا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں ہم وطن رکشیتا رامراج کو شکست دے کر خطابی مقابلے میں جگہ بنا لی۔ ہندوستانی کھلاڑیوں کے درمیان سیمی فائنل میں عالمی بیڈمنٹن رینکنگ میں ۵۰؍ویں نمبر پر موجود اشمیتا نے دنیا کی ۴۹؍ ویں نمبر کی کھلاڑی رکشیتا کو ۴۸؍ منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں ۱۳۔ ۲۱، ۲۱۔ ۱۶، ۱۳۔ ۲۱؍سے شکست دی۔
۲۶؍ سالہ اشمیتا نے ابتدا ہی سے دباؤ برقرار رکھا اور وقفے تک ۶۔ ۱۱؍کی برتری حاصل کرلی۔ انہوں نے یہ گیم ۱۳۔ ۲۱؍سے جیت لیا۔ دوسرے گیم میں رکشیتا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ۶۔ ۱۱؍کی برتری حاصل کی اور اشمیتا کی واپسی کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے گیم ۱۶۔ ۲۱؍سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن گیم میں اشمیتا نے دوبارہ کھیل پر گرفت مضبوط کی اور لگاتار ۶؍ پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے وقفے تک ۳۔ ۱۱؍کی برتری بنا لی۔ وقفے کے بعد بھی انہوں نے اپنی برتری برقرار رکھی اور ۱۳۔ ۲۱؍سے گیم جیت کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
یہ بھی پڑھئے: آرپرگنانندھا سینٹ لوئز کے ریپڈ سیکشن میں ٹاپ پر
کوریا ماسٹرز میں اشمیتا پہلی بار بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور کے فائنل میں پہنچی ہیں۔ اس سے قبل وہ جون میں مکاؤ اوپن کے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی تھیں۔ اب فائنل میں ان کا مقابلہ چین کی چوتھی سیڈ اور ۲۰۲۶ءجرمن اوپن چمپئن ہان کیانکسی سے ہوگا۔
کوریا ماسٹرز کا خطاب جیتنے کی صورت میں اشمیتا رواں سال سنگلز میں بی ڈبلیو ایف خطاب جیتنے والی چوتھی ہندوستانی خاتون بن جائیں گی۔ ان سے قبل تائپے اوپن میں تنوی شرما، جاپان اوپن میں پی وی سندھو اور تھائی لینڈ ماسٹرز میں دیویکا سہاگ یہ کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔