’’کرش فرینچائز‘‘ کی چوتھی فلم ’’کریش ۴‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض رتیک روشن انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ’’کرش فرینچائز‘‘ کی پہلی فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ ۲۰۰۳ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: May 07, 2025, 4:37 PM IST | Mumabi
’’کرش فرینچائز‘‘ کی چوتھی فلم ’’کریش ۴‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض رتیک روشن انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ’’کرش فرینچائز‘‘ کی پہلی فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ ۲۰۰۳ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔
رتیک روشن ہندوستانی سنیما کی سپر ہیرو فرینچائز ’کرش‘‘ کی چوتھی فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ’’کرش ۴‘‘ کو آدتیہ چوپڑہ راکیش روشن کے اشتراک کے ساتھ پروڈیوس کریں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء میں شروع ہوگی۔ اس فلم کے ذریعے رتیک روشن بطور ہدایتکار اپنے سفر کی شروعات کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے: خراج عقیدت: موسیقار ایس این ترپاٹھی متعدد خصوصیات کے مالک تھے
ایک رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’رتیک روشن ’’کریش ۴‘‘ میں اداکاری بھی کریں گے جبکہ وہ اس فلم کو ڈائریکٹ بھی کریں گے۔ ’’کرش‘‘ کاشمار ہندوستانی سنیما کی بڑی سپروہیرو فرینچائز میں ہوتاہے۔ یاد رہے کہ ’’کوئی مل گیا‘‘،’’کرش‘‘ فرینچائز کی پہلی فلم ہے جو ۲۰۰۳ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ بعد ازیں اس فرینچائز کی دو اور فلمیں ’’کرش ۲‘‘ اور ’’کرش ۳‘‘ ریلیز ہوئی تھیں۔ فلم کی اسکرپٹ تیار ہے اور پری پروڈکشن کی شروعات ہوچکی ہے کیونکہ اس کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء میں شروع ہوگی۔‘‘ ’’کرش ۳‘‘ ۲۰۱۳ء میں ریلیز ہوئی تھی اور تب سے مداح ’’کرش ۴‘‘ کا انتظار کررہے ہیں۔ رتیک روشن ’’کرش فرینچائز‘‘کے ساتھ ہمیشہ سرخیوں میں رہے ہیں۔ تاہم، اب تک فلم کی کاسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔