Inquilab Logo Happiest Places to Work

لا لیگا: ایمباپے کی ہیٹ ٹرک،ریئل میڈرڈ نے ریئل سوسیداد کو ہرادیا

Updated: August 28, 2026, 12:36 PM IST | Agency | Madrid

کیلین ایمباپے کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ریئل میڈرڈ نے لا لیگا ۲۷۔۲۰۲۶ءمیں گزشتہ رات ریئل سوسیداد کو ایک کے مقابلے ۴؍ گول سے شرمناک شکست دے دی۔

Kylian Mbappé scored three goals for Real Madrid. Picture: INN
کیلین ایمباپے نے ریئل میڈرڈ کیلئے ۳؍گول کئے۔ تصویر: آئی این این

کیلین ایمباپے کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ریئل میڈرڈ نے لا لیگا ۲۷۔۲۰۲۶ءمیں گزشتہ رات ریئل سوسیداد کو ایک کے مقابلے ۴؍ گول سے شرمناک شکست دے دی۔ یہ مقابلہ کوچ جوس مورینہو کی سینٹیاگو برنابیو میں واپسی کا پہلا گھریلو میچ بھی تھا۔ مورینہو کی ٹیم نے اس سے پہلے اسپانیول کے خلاف دوایک سے جیت درج کی تھی لیکن برنابیو میں سویدادکے خلاف ٹیم نے کہیں زیادہ متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایمباپے نے میچ کا پہلا ہاف ختم ہونے سے ۵؍ منٹ قبل فیڈریکو والورڈے کے پاس پر  بائیںپیرکے شاندار شاٹس سے ریئل میڈرڈ کو برتری دلائی۔تاہم، سوسیدادنے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ہی گول کرتے ہوئے برابری حاصل کر لی۔ انہوںنے لوکا سوچچ نے ڈیفلیکشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو گول کیپر تھباؤٹ کورٹوا  کو چکمہ دے کر گیند کو جال  میں پہنچا دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی گیندباز سری لنکا کی ۴؍وکٹیں حاصل نہ کر سکے

دوسرے ہاف میں  جوڈ بیلنگہم نے  ریئل میڈرڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ۲؍ گول میں اسسٹ کیا۔ پہلے بیلنگہم نے ایمباپے کے ساتھ شاندار تال میل بناتے ہوئے انہیں گیند فراہم کی، جسے ایمباپے نے گول میں بدل کر  ریئل میڈرڈ کو دوبارہ برتری دلا دی۔اس کے بعد بیلنگہم نے شاندار طاقت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو گول لائن کے قریب سے بچایا اور وینسیس جونیئر کو پاس دیا۔ وینسیس نے کوئی غلطی نہیں کی اور ریئل کی برتری کو تین ایک کر دیا۔ ایمباپے نے اس کے بعد وینسیس کے پاس پر گول کیپر کے اوپر سے شاندار چِپ شاٹ لگا کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ریئل میڈرڈ کی جیت پر مہر ثبت کر دی۔

آخری منٹ میں ابراہیم ڈیاض نے ریئل میڈرڈ کے لئے پانچواں گول کیا لیکن ریفری نے اسے آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا۔اس فتح کے ساتھ ریئل میڈرڈ ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ لا لیگا ٹیبل میں سرفہرست پہنچ گیا ہےجبکہ ریئل سوسیداد بغیر کسی پوائنٹ کے سب سے نیچے ہے۔ سیویلا اور ریئل بیٹس کے بھی ۶؍ ہی پوائنٹس ہیں۔ ریئل میڈرڈ کا اگلا مقابلہ اتوار کو ملاگا کے خلاف ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK