Inquilab Logo

لا لیگا مغربی بنگال میں فٹبال اکیڈمی قائم کرے گی

Updated: September 16, 2023, 11:53 AM IST | Agency | Kolkata

ہسپانوی فٹبال تنظیم لا لیگا اور حکومت مغربی بنگال کے درمیان باہمی تعاون سے جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ فٹبال اکیڈمی کے قیام کیلئے ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ یہ اطلاع ایک سرکاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

Photo. INN
تصویر:آئی این این

ہسپانوی فٹبال تنظیم لا لیگا اور حکومت مغربی بنگال کےدرمیان باہمی تعاون سے جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ فٹبال اکیڈمی کے قیام کیلئے ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ یہ اطلاع ایک سرکاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور لا لیگا کے صدر جیویر ٹیبس کی موجودگی میں ایم او یو پر میڈرڈ، اسپین میں دستخط کئے گئے۔
 لا لیگا کے صدر جیویر ٹیبس نے وزیراعلیٰ کے بنگال کے دورے کی دعوت کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’’مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ بنگال فٹبال ٹیلنٹ کی فیکٹری ہے اور اس نے ہندوستانی ٹیم کیلئے کچھ بہترین کھلاڑی پیدا کئے ہیں ۔‘‘ ممتابنرجی نے ٹیبس سے ایم او یو پر دستخط کرنے کے بعد کہاکہ ’’آپ ہمارے مہمان بنیں ، بنگال میں فٹبال کے جنون کو محسوس کریں ۔ بنگال میں فٹبال کےلئے جس طرح کا جنون آپ دیکھ رہے ہیں وہ منفرد ہے۔ بنگال ریئل میڈرڈفٹبال کلب جیسے کچھ ہسپانوی فٹبال لیجنڈس کا گھر ہے۔
 لا لیگا نے مقامی فٹبال فیڈریشنوں اور مقامی زمینی سطح کی فٹبال تنظیموں کے ساتھ مل کربنگال میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے ایک پارٹنر اور ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے اور ریاست میں کھیلوں کے مختلف تربیتی منصوبوں کو تیار کرنے پراتفاق کیا ہے۔ ایم اویو پر دستخط کرنے سے پہلے بنگال کی وزیر اعلیٰ بنرجی نے لا لیگا کے صدر ٹیبس اور ان کی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں کھیلوں اور ثقافتی اداروں کو جوڑنے، خواتین کے فٹبال کو فروغ دینے، فٹبال کی مجموعی ترقی میں تعاون اور ریاست میں فٹبال ایکو سسٹم کوپیشہ ورانہ بنانے کے ذریعے دونوں شعبوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ میں بنگال میں فٹبال کی مجموعی ترقی کو بڑھانے کیلئے تکنیکی معلومات اور ہنر کے تبادلے کے ذریعے باہمی تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس مفاہمت نامے کا مقصد فٹبال کو کھیل کے جذبے، صحت اور خوشحالی کو فروغ دینے کے ذریعہ کے طور پر فروغ دینا ہے۔ لا لیگا مستقبل میں بنگال میں فٹبال کے بنیادی ڈھانچے اور کوچنگ کی سہولیات سمیت ایک فٹبال ٹریننگ اکیڈمی تیار کرے گا۔ معاہدے کے مطابق بنگال کے کوچیزاور کھلاڑیوں کو لا لیگا کے کوچیز تربیت دے سکتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لا لیگا کے صدر کو بنگال کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور ان سے دوستانہ میچ کے دوران موجود رہنے کی درخواست کی۔ اس موقع پرسورو گنگولی بھی موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK