راجستھان رائلز (آر آر) نے چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ءکے تیسرے مقابلے میں تیز گیندباز برجیش شرما کو موقع دیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 31, 2026, 8:05 PM IST | Guwahati
راجستھان رائلز (آر آر) نے چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ءکے تیسرے مقابلے میں تیز گیندباز برجیش شرما کو موقع دیا ہے۔
راجستھان رائلز (آر آر) نے چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ءکے تیسرے مقابلے میں تیز گیندباز برجیش شرما کو موقع دیا ہے۔بنگال کے اس دائیں ہاتھ کے گیندباز کو راجستھان رائلز نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کی نیلامی کے دوران ۳۰؍ لاکھ روپے کے بیس پرائز پر خریدا تھا۔ جموں و کشمیر کے اودھم پور میں ۱۶؍ جنوری۱۹۸۸ء کو پیدا ہونے والے اس کھلاڑی کو بہتر مواقع کی تلاش میں بنگال جانا پڑا، جہاں انہوں نے بنگال پرو ٹی۲۰؍ لیگ میں حصہ لیا۔ اس لیگ میں برجیش نے ۷؍مقابلوں میں ۱۱؍ وکٹ حاصل کئے۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ ۱۰؍ کھلاڑیوں میں بھی شامل رہے۔
برجیش نے جموں کی ریاستی ٹیم کی طرف سے کھیلا، لیکن بعد میں انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے دو سال تک دہلی کے ’یونیک اسپورٹس کلب‘ میں دیپک پونیا کی رہنمائی میں کرکٹ کے گر سیکھے، جہاں انہیں نظم و ضبط کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔ بچپن سے ہی برجیش کو پڑھائی کے بجائے کھیل میں زیادہ دلچسپی تھی۔ اسکول نہ جانے پر انہیں اکثر ڈانٹ پڑتی تھی، لیکن ان کا ایک ہی مقصد تھا۔ بیٹے کی ضد کو خاندان نے بھی سمجھا اور آہستہ آہستہ والد بھی ان کا ساتھ دینے لگے۔
یہ بھی پڑھئے:سیکوریٹی پروٹوکول کی مبینہ خلاف ورزی پر شاہین آفریدی پر جرمانہ
برجیش کے والد کپور چند شرما ایک مزدور ہیں۔ معاشی مشکلات کے باوجود والد نے بیٹے کی ہر ضرورت پوری کی۔ مشکل وقت میں انہوں نے بیٹے کی جذباتی طور پر بھی مدد کی۔ والد کو اپنے بیٹے پر مکمل یقین تھا۔ آخرکار پیر کے روز انہیں آئی پی ایل میں آغاز کا موقع مل گیا۔ اب یقیناً برجیش کا اگلا ہدف بھارتی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کن لوگوں کے سامنے خود کو کمتر محسوس کرتے ہیں
پیر کو راجستھان رائلز نے بارس پارا کرکٹ گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میدان میں ہلکی بارش کے باعث ٹاس میں پانچ منٹ کی تاخیر ہوئی۔یہ پہلی بار ہے کہ سنجو سیمسن اور رویندر جڈیجا کی ٹیموں کی تبدیلی کے بعد آئی پی ایل میں راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز آمنے سامنے ہیں۔ وہیں ریان پراگ، سنجو سیمسن کے بعد ٹیم کے مستقل کپتان کے طور پر اپنی اننگز کا آغاز کر رہے ہیں۔