• Thu, 11 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لالہ امر ناتھ آزاد ہندوستان کے پہلے کپتان تھے

Updated: September 11, 2025, 10:21 AM IST | Agency | Mumbai

جب بھی ہندوستانی کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کی بات ہوتی ہے تو سچن تینڈولکر، کپل دیو، سنیل گواسکر اور بشن سنگھ بیدی جیسے اہم کھلاڑیوں کا نام لیا جاتا ہے۔

Lala Amarnath scored the first century for India. Photo: INN
لالہ امرناتھ نے ہندوستان کیلئے پہلی سنچری بنائی تھی۔ تصویر: آئی این این

جب بھی ہندوستانی کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کی بات ہوتی ہے تو سچن تینڈولکر، کپل دیو، سنیل گواسکر اور بشن سنگھ بیدی جیسے اہم کھلاڑیوں کا نام لیا جاتا ہے۔ ان تمام  کھلاڑیوں نے اپنے دور میں ہندوستانی کرکٹ میں اہم کردار ادا کیا، کئی ریکارڈ ان کے نام درج ہیں لیکن جب ہندوستانی کرکٹ کے پہلے کپتان کی بات کی جائے توسب سے پہلا نام لالہ امرناتھ کا لیا جاتا ہے جو ہندوستان کے پہلے سپر اسٹار تھے۔
 ہندوستان کے لئے سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی اور آزاد ہندوستان کے پہلے کپتان جنہوں نے کئی بار ٹیم انڈیا کو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اہم میچوں میں فتح دلائی۔
 بین الاقوامی کرکٹ میں ہندوستان کے لئے پہلی سنچری بنانے والے کرکٹرلالہ امرناتھ ۱۱؍ستمبر ۱۹۱۱ء کو پیدا ہوئے تھے۔
 دراصل ہندوستان کو ۱۹۴۷ءمیں آزادی ملی تھی لیکن اس آزادی سے قبل ایک کھلاڑی نے۲۲؍ سال کی عمر میں ہندوستانی ٹیم کے لئے اپنے  ٹیسٹ کا آغاز کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا تھا۔ یہ۱۹۳۳ء کی بات ہے جب لالہ امرناتھ نے ہندوستان کے لئے پہلی سنچری بنائی تھی۔
 ۲۲؍سال کی عمر میں اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کرتے ہوئے  انہوں  نے بمبئی کے جم خانہ گراؤنڈ  پر انگلینڈ کے خلاف۱۱۸؍ رن بنائےتھے ۔اگرچہ اس ٹیسٹ کے چوتھے دن انڈیا میچ۹؍ وکٹوں سے ہار گیا  تھالیکن لالہ کی سنچری انڈیا کے لئے کافی یادگار رہی۔
 لالہ امرناتھ نے اس وقت سنچری بنائی جب ٹیم کو اس کی ضرورت تھی۔ ٹیم۲۱؍ رن کے اسکور پر ۲؍وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اس کے بعد لالہ نے۱۱۷؍ منٹ تک بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔ ۱۱۸؍ رن کی اننگز  میں انہوں نے۲۱؍ چوکے لگائے اور کپتان سی کے نائیڈو کے ساتھ۱۷۶؍ رن کی شراکت داری کی۔
 لالہ امرناتھ اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے اور ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ کی پہلی سنچری بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔ انہوں نے دوسری اننگز میں۱۱۸؍ رن بنائے اور اس میچ میں مجموعی طور پر۱۵۶؍ رنز بنا کر شاندار آغاز کیا۔
 جب انہوں نے ٹیسٹ میں سنچری بنائی تو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئی خواتین نے جس طرح ان کا استقبال کیا وہ چونکا دینے والا تھا۔ یوٹیوب چینل’ `دی ایپک چینل‘ میں لالہ امرناتھ کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی سنائی گئی۔ اس کے مطابق جب لالہ امرناتھ نے اپنے پہلے ٹیسٹ  میں سنچری بنائی تو خواتین نے اپنے منگل سوتر اور زیورات کو بھی ہوا میں اچھا ل دیا اور لالہ امرناتھ کا ہیرو کی طرح استقبال کیا۔لالہ امرناتھ اس وقت ہندوستان کے بہترین آل راؤنڈر تھے لیکن دوسری جنگ عظیم کی وجہ سے ان کا کریئر کافی متاثر ہوا تھا۔ اس کے علاوہ سلیکٹرز کے امتیازی سلوک اور ٹیم کی اندرونی سیاست کی وجہ سے انہیں  زیادہ  میچز کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔
 عالمی جنگ کے بعد لالہ امرناتھ نے۴۸-۱۹۴۷ءمیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے ساتھ ہی کپتانی سنبھالی۔ وہ آزاد ہندوستان کے پہلے کپتان بنے۔ ان کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے پہلی بار آسٹریلیا کا دورہ کیا اور امرناتھ نے اس دورے  میں عظیم بلے باز ڈان بریڈمین کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK