Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیونل میسی میگا ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

Updated: June 22, 2026, 5:03 PM IST | New York

دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور آسٹریا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے گروپ جے کے شیڈول میچ میں اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کی نظریں ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا گول اسکورنگ ریکارڈ توڑنے پر لگی ہوئی ہیں۔

Lionel Messi.Photo:X
لیونل میسی۔ تصویر:ایکس

 دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور آسٹریا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے گروپ جے کے شیڈول میچ میں اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کی نظریں ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا گول اسکورنگ ریکارڈ توڑنے پر لگی ہوئی ہیں۔ ۳۹؍ سال کے ہونے والے ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے میگا ایونٹ کے گروپ جے کے الجزائر کے خلاف پہلے میچ میں ۰۔۳؍گول سے فتح کے دوران شاندار ہیٹ ٹرک کر کے جرمنی کے میروسلاو کلوز کا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ ۱۶؍ گولز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا تھا اور اب وہ ایک اور گول کر کے اس ریکارڈ کو تنہا اپنے نام کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:رشمیکا مندانا کی فلم ’’میسا‘‘ کے گانے کی شوٹنگ مکمل


ہیمسٹرنگ کی انجری اور والد کی علالت کی وجہ سے ذاتی مشکلات کا شکار ہونے کے باوجود لیونل میسی کی میدان میں موجودگی ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث بنی ہوئی ہے، جس کا اعتراف مڈفیلڈر الیکسس میک ایلسٹر نے بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم آسٹریا کے خلاف میچ جیت کر ناک آئوٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر سکتی ہے اور اگر دوسرے میچ میں اردن کی ٹیم الجزائر کو ہرانے میں ناکام رہی تو ارجنٹائن کی گروپ جے میں پہلی پوزیشن بھی یقینی ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا مستعفی ہونے کا اعلان


 کیپ ورڈے نے یوروگوئے کو۲۔۲؍گول  سے ڈرا پر روک کر پوائنٹ حاصل کیا
کیپ ورڈے نے ایک اور چونکا دینے والا مظاہرہ کرتے ہوئے یوروگوئے کو ۲۔۲؍گول سے ڈرا پر روک کر اپنے پہلے ورلڈ کپ میں لگاتار دوسرا پوائنٹ حاصل کر لیا۔ کیپ ورڈے دو پوائنٹس کے ساتھ راؤنڈ آف ۳۲؍ میں جانے کی دوڑ میں برقرار ہے۔کیون پینا نے ۳۴؍ یاڈ کی شاندار فری کک پر گول کر کے کیپ ورڈے کو برتری دلائی، لیکن ہاف ٹائم سے پہلے میکسی آراؤجو اور اگسٹن کینوبیؤ کے گولوں نے یوروگوئے کو۱۔۲؍گول سے آگے کر دیا۔ کیپ ورڈے پر شکست کا خطرہ منڈلا رہا تھا، ایسے وقت میں اس نے مقابلے کے ۵۷؍ ویں منٹ میں اپنے اہم کھلاڑی ہیلیو واریلا کو میدان پر اتارا۔ واریلا نے میدان پر اترنے کے ۱۳۶؍ ویں سیکنڈ میں ہی اپنا کام کر دیا۔ میچ کے ۶۰؍ ویں منٹ میں انہوں نے گول داغ کر اسکور ۲۔۲؍گول کی برابری پر لا کھڑا کیا۔ یہ دو بار کی ورلڈ چیمپئن رہی یوروگوئے کے لیے بڑا جھٹکا ثابت ہوا۔ ہیلیو واریلا کا یہ پہلا بین الاقوامی گول تھا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہیں اور مقابلہ ۲۔۲؍گول  سے ڈرا پر ختم ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK