کوپا امریکہ کے سیمی فائنل میں آج ارجنٹائنا اور کنیڈا کا مقابلہ۔ اسکالونی نے میسی کو فٹ قرار دیا۔
EPAPER
Updated: July 10, 2024, 11:27 AM IST | Agency | New Jersey
کوپا امریکہ کے سیمی فائنل میں آج ارجنٹائنا اور کنیڈا کا مقابلہ۔ اسکالونی نے میسی کو فٹ قرار دیا۔
ارجنٹائنا کے منیجر لیونل اسکالونی نے کہا کہ ٹیم کے کپتان لیونل میسی کنیڈا کے خلاف کوپا امریکہ ٹورنامنٹ کے منگل (امریکی وقت کے مطابق )کو ہونے والے سیمی فائنل کیلئے فٹ ہیں۔
اسکالونی نے کہاکہ ’’لیو ٹھیک ہے اور وہ منگل کے میچ کا حصہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھیلنے کیلئے فٹ ہیں اور ہم اس سے مطمئن ہیں۔ ‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر میسی کے فٹ نہیں ہونے باوجود خود کو دستیاب کرائیں تو وہ کیا کریں گے۔ اسکالونی نے کہا ’’یہ بہت آسان ہے کیونکہ ۹۹؍ فیصد وقت ایسا ہی ہوتا ہے وہ کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ ‘‘ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ’’ان کا مجھ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ ہمیں کیا دے سکتے ہیں، اگرچہ وہ سازگار حالات میں نہ ہوں تب بھی ٹیم کیلئے کھیل سکتے ہیں۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ ۳۷؍ سالہ میسی پٹھوں میں تکلیف کی وجہ سے پیرو پر ارجنٹائنا کی۰۔ ۲؍گول سے جیت کے مقابلے میں نہیں کھیل سکے تھے۔ وہ ایکواڈور کے خلاف کوارٹر فائنل کے ابتدائی۱۱؍ منٹ میں میدان سے واپس آگئے تھے، یہ میچ ارجنٹائنا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر جیت لیا تھا۔ ارجنٹائنا کی ٹیم سیمی فائنل میں کنیڈا کو مات دے کر سیمی فائنل میں داخل ہونا چاہے گی۔ ممکن ہے کہ یہ میسی کا آخری کوپا امریکہ ہو۔