Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیونل میسی انٹر میامی کیلئے۶؍میچ نہیں کھیل سکیں گے!

Updated: December 22, 2023, 11:14 AM IST | Agency | Washington

ارجنٹائنا کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی اپنی قومی ٹیم کے ساتھ مصروف شیڈول کے باعث میجر لیگ ساکر کلب انٹر میامی کیلئے کم از کم ۶؍ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ 

Lionel Messi. Photo: INN
لیونل میسی۔ تصویر : آئی این این

ارجنٹائنا کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی اپنی قومی ٹیم کے ساتھ مصروف شیڈول کے باعث میجر لیگ ساکر کلب انٹر میامی کیلئے کم از کم ۶؍ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ 
 میامی ۲۱؍فروری کو اپنے گھریلو میدان پر ریئل سالٹ لیک کے خلاف امریکہ کے ٹاپ ساکر مقابلے میجر لیگ ساکر میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ میجر لیگ ساکر کے اگلے سیزن کے شیڈول کے مطابق ہر ٹیم ۳۴؍میچ کھیلے گی۔دنیا کی زیادہ تر فٹبال لیگز فیفا کے شیڈول کے دوران اپنے میچ نہیں کرواتی لیکن میجر لیگ ساکر نے بین الاقوامی میچوں کے دوران بھی لیگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے کئی ٹاپ کھلاڑی اپنی قومی ٹیم میں مصروف ہونے کی وجہ سے اس مقابلے میں نہیں کھیل سکیں گے۔ان میں میسی بھی شامل ہیں ۔ ۲۳؍مارچ کو میامی کے ریئل بلز کیخلاف میچ کے دوران میسی ارجنٹائنا کی ٹیم کیساتھ ہو سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ فلاڈیلفیا (۱۵؍جون)، کولمبس (۱۹؍جون)، نیش ویلے (۲۹؍جون)، شارلٹ (۳؍جولائی) اور سنسناٹی (۶؍جولائی)کیخلاف بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK