• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لیورپول اور آرسنل فاتح، مانچسٹر سٹی اور چیلسی کا میچ ڈرا، ٹوٹنہم ہاٹسپر کی شکست

Updated: February 18, 2024, 9:44 PM IST | Manchester

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں سنیچر کی دیر رات ہونے والے میچ میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب اور چیلسی کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے ڈراہوا۔ اس سے قبل آرسنل اور لیورپول نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر ۳۔۳؍پوائنٹس حاصل کئے

Erling Halland. Photo:INN
مانچسٹر سٹی کے ارلنگ ہالینڈ۔ (تصویر:آئی آئی این)

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں سنیچر کی دیر رات ہونے والے میچ میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب اور چیلسی کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول  سے ڈراہوا۔ اس سے قبل آرسنل اور لیورپول نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر ۳۔۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ دوسری طرف ٹوٹنہم ہاٹسپرکمزور ٹیم کے ہاتھوں شکست برداشت کرنی پڑی۔ لیورپول نے کامیابی کے ساتھ اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ دوسری طرف آرسنل کی ٹیم دوسرے نمبرپر ہے۔ 
سنیچر کی دیر رات ہونے والے میچ میں مانچسٹرسٹی کو اپنے گھریلو میدان پر  ۲؍پوائنٹس کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔  سٹی کے سابق کھلاڑی رحیم اسٹرلنگ نے  چیلسی کی جانب سے پہلا گول ۴۲؍ ویں منٹ میں این جیکسن کی مدد سے کیا۔ میچ کے ۸۳؍ویں منٹ میں سٹی کی جانب سے راڈری نے برابری کا گول کرکے ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ اس ڈرا کے بعد مانچسٹر سٹی ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے۔ اس کے ۲۴؍میچوں میں ۵۳؍ پوائنٹس ہیں۔ لیورپول اور اس کے درمیان ۴؍پوائنٹس کا فرق ہے۔ 
سنیچر کو ایک اور میچ میں لیورپول فٹبال کلب نے برینٹفورڈ کو ۴؍گول سے روند دیا۔ لیورپول کی ٹیم نے یہ میچ ایک کے مقابلے ۴؍گول سے جیت لیا۔ لیورپول کی جانب سے ڈی نیونیز، اے میک ایلیسٹر، محمد صلاح اور سی گیکپو نے ایک ایک گول کیا اور ٹیم کی فتح میں اہم رول ادا کیا۔ رینٹفورڈ کی جانب سے واحد گول آئی ٹونی نے کیا۔ 
آرسنل فٹبال کلب نے برنلے کو ۰۔۵؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ آرسنل اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبرپر ہے اور اس کے ۵۵؍پوائنٹس ہیں۔ لیورپول اور اس کے درمیان ۲؍پوائنٹس کا فرق ہے۔ آرسنل کی ٹیم کیلئے بی ساکا نے ۲؍گول کئے تھے۔ ٹروسارڈ اور ہیورٹس نے ایک ایک گول کیا۔ 
ٹوٹنہم ہاٹسپر کو اپنے ہی گراؤنڈ پر والوو س ٹیم سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔ والووس نے اسے ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ ٹوٹنہم کے کھلاڑیوں نے ناقص کارکردگی پیش کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK